باغیچے کی خوبصورتی میں خوش منظر راہداری کی اہمیت

نت نئے اور جدید طرز تعمیر کے حامل گھروں میں جہاں مسکن کے اندورونی حصے کو ایک خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے وہیں گھر کے بیرونی حصے اور بالخصوص باغیچے میں خوش منظر راہداریاں اپنی ایک علیحدہ پہچان کی وجہ سے گھر کی شادابی میں مزید اضافہ کر دیتی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گھر کی بیرونی حصے کو پُرکشش بنانے کے لیے جہاں دیواروں، اندرونی حصوں اور گھر کے داخلی راستوں پر مختلف اقسام کے راوایتی نقش و نگار کی اپنی اہمیت ہے وہیں گھر کے بیرونی اور داخلی راستوں پر راہداریوں اور گزرگاہوں کی سجاوٹ آپ کی رہائش کی دلکشی میں مزید اضافہ کر دیتی ہے۔

گھر کے بیرونی حصے میں راہداریاں یا گزرگاہیں مسکن کی تعمیر میں ایک وہ خاص جزو ہے جو گھر کے عقبی حصے، صحن، باغیچے اور چاروں اطراف کی تزین و آرائش میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ گھر کے بیرونی حصے کی ڈیزائننگ کے دوران زیادہ تر افراد راہداریوں کو موزوں طریقے سے ڈیزائن کرنے پر توجہ دینا ضروری نہیں سمجھتے جوکہ کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ راہداریوں یا گزرگاہ کی ڈیزائننگ گھر کے بیرونی حصے میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے، بارشوں کے موسم میں باغیچے میں ہونے والی کیچڑ سے محفوظ رہنے اور عام دنوں میں گھاس کی حفاظت کے پیش نظر ضروری سمجھی جاتی ہے۔

آج کی اس تحریر میں ہم چند اہم ترین ایسے اقدامات کا ذکر کریں گے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے آپ اپنے گھر کی شادابی میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔

گزرگاہ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل اور ڈیزائن کا انتخاب

گھر کے مرکزی دروازے سے اندر راہداریوں اور باغیچے میں گزرگاہ کی تعمیر کے لیے ڈیزائن کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چہل قدمی کے لیے گزرگاہ کی تعمیر کے لیے اگر مٹیریل کی بات کی جائے تو وہ ڈیزائن کے حوالے سے مختلف ہو سکتی ہے۔ آج کل گھروں کے بیرونی حصے میں گزرگاہوں کی تعمیر کے حوالے سے اسٹریٹ، کراس اور کروڈ ڈیزائن زیادہ شہرت کے حامل تصور کیے جاتے ہیں۔ گزرگاہ کی تعمیر میں بجری، اینٹ اور نءلے رنگ کے قدرتی پتھر سے لے کر کنکریٹ تک کوئی بھی مٹیریل آپ کے باغیچے اور گھر کے بیرونی حصے کی شان و شوکت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

گولائی میں دستیاب چھوٹے اور ملائم قدرتی پتھروں کا استعمال

باغیچے سمیت گھر کے اندورنی و بیرونی حصوں میں گزرگاہ کی تعمیر کی ڈیزائننگ کے لیے آپ کے پاس سب سے بہترین انتخاب اسٹیپنگ اسٹون یعنی گولائی میں دستیاب چھوٹے ملائم پتھرہو سکتے ہیں۔ تعمیراتی ماہرین اسے ایک سستا اور آسان انتخاب قرار دیتے ہیں۔ ہفتہ وار چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بھی شخص اپنے باغیچے میں تھوڑی سی محنت سے اسٹیپنگ اسٹون لگا سکتا ہے۔ اسٹیپنگ اسٹون کے لیے پہلا مرحلہ زمین میں نصب کیے جانے والے ان پتھروں کے سائز، رنگت اور ساخت کا انتخاب ہے۔ یعنی جس جگہ آپ گزرگاہ بنانا چاہتے ہیں وہاں کی چوڑائی کو ذہن میں رکھتے ہوئے پتھروں کے سائز کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ آپ کی پسند پر منحصر ہے کہ گزرگاہ یا راہداریوں کی ڈیزائننگ کے لیے چھوٹے پتھروں کا انتخاب کرتے ہیں یا پھر بڑے سائز کے مختلف اور منفرد پتھروں کا۔ عام طور پر گھر میں باغیچے کے لیے بڑے سائز کے پتھروں کی بجائے چھوٹے اور گول ساخت کے پتھر زمین میں نصب کرنے کا ڈیزائن زیادہ مقبول ہے ۔

گزرگاہ اور راہداریوں کی تعمیر میں مٹی سے تیار کردہ چھوٹی اینٹوں اور ٹائلز کا استعمال

مٹی سے تیار کی جانے والی اینٹوں سے گزرگاہوں اور راہداریوں کی تعمیر صدیوں سے مقبول رہی ہے۔ آج بھی گھر کے اندرونی حصوں اور باغیچے میں تعمیر کردہ گزرگاہوں اور راہداریوں کی ڈیزائننگ کے لیے ماہرین مٹی سے بنی ہوئی اینٹوں کو جدید راواج کے طور پر جانتے ہیں۔ باغیچے میں مٹی کی اینٹوں یا ٹائلز سے تعمیر کردہ راہداریوں یا گزرگاہوں کے لیے ڈوری یا دھاگے کی مدد سے پہلے ایک لائن بنا کر نشان لگایا جاتا ہے۔  پھر اس جگہ 180 ملی میٹر تک زمین کی کھدائی کی جاتی ہے جس کے بعد اندرونی طرف پلاسٹک لینڈ اسکیپ ایجنگ فکس کرتے ہوئے اس حصے کو گیلی ریت سے بھر دیا جاتا ہے اور پھر اس پر اینٹیں یا ٹائلز رکھی جاتی ہیں۔

راہداریوں یا گزرگاہ کی نیلی رنگ کے پتھروں سے آرائش

یہ بات عام مشاہدے میں آئی ہے کہ نیلے رنگ کے قدرتی پتھروں کو زیادہ تر افراد قسمت چمکانے والے پتھر کا نام دیتے ہیں۔ لہٰذا گھر کے اندرونی حصے کی گزرگاہوں اور باغیچے کی راہداریوں کی ڈیزائننگ کے لیے نیلے رنگ کے پتھر کا انتخاب آپ کے باغیچے کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ قدرتی نیلے رنگ کے پتھر سے تعمیر کی گئی گزرگاہ یا راہداری گھر کے بیرونی حصے کی قدر و قیمت بڑھانے کا اہم ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

ٹمبلڈ گلاس کا استعمال

ٹمبلڈ گلاس دراصل شیشے کی وہ قسم ہے جسے دریاؤں اور جھیلوں کے آس پاس سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اسے فیکٹریاں یا ہنرمند افراد جیولری اور ڈیکوریشن کی تیاری کے لیے استعمال میں لاتے ہیں۔ تاہم آپ گھر کے باغیچے کو ایک منفرد طرز کی آرائش دینے کے لیے گلاس کی اس قسم کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ منتخب کی گئی راہداری کی جگہ پر اسے بچھا کر چند ہی لمحوں میں پورے باغیچے کا نظارہ تبدیل کر سکتے ہیں۔

بانس کی مدد سے گرزگاہ اور راہداریوں کی تزین و آرائش

بانس کی لکڑی کو زمین پر موجود پائیدار تعمیراتی مٹیریل میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ لکڑی کی اس قسم کا انتخاب ماحول دوست مکانات کی تعمیر کے لیے ضروری تصور کیا جاتا ہے۔ بانس کی مدد سے بنی راہداریاں اور گزرگاہیں دراصل سطح زمین سے ایک دو انچ اونچی بنائی جاتی ہیں جس کے باعث یہ خوبصورتی میں منفرد نظر آتی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top