جائیداد کی اہمیت پر اثر انداز ہونے والے اہم عوامل

زمین پر موجود کسی بھی مقام کی اہمیت میں مختلف عوامل کار فرما ہوتے ہیں۔ جس طرح گھر کی تعمیر رہائشیوں کی مرضی کے مطابق کی جاتی ہے۔ رہن سہن، سہولیات اور ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام حصے تعمیر کیے جاتے ہیں۔ اور بالآخر رہائش اختیار کی جاتی ہے۔ تاہم ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ لہٰذا سرمایہ کاری کے لیے کچھ اہم پہلو مدِ نظر رکھنا ضروری ہیں۔ مثال کے طور پر، منافع بخش سرمایہ کاری کے پیشِ نظر جائیداد کی اہمیت بڑھانے کے گُر استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ لیکن جائیداد کی اہمیت پر اثر انداز ہونے والے اہم عوامل کون سے ہیں؟ ان کا بغور جائزہ لینا بھی اہم ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کاغذات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے، سامنے رکھا گھر کا ماڈل

 

جائیداد کی اہمیت پر اثر انداز ہونے والے اہم عوامل

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پراپرٹی کی اہمیت پر اثر انداز ہونے والے عوامل منافع بخش یا غیر منافع بخش سرمایہ کاری کا سبب بنتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں گھر یا کسی بھی تعمیراتی مقام کی ویلیو اس کی قیمت میں کمی یا اضافے کا باعث بنتی ہے۔ لہٰذا، اہمیت برقرار رکھنے کے لیے کونسے عوامل پر توجہ اور احتیاط ضروری ہے۔

 

مقام

پراپرٹی کی موجودہ حالت

اندرونی اور بیرونی جائزہ

جمالیاتی نظارہ

سہولیات سے آراستہ

سیکیورٹی صورتحال

 

گھر کے فرنٹ ماڈل، ویلیو آئکن اور قریب دکھانے والا عدسہ

 

مقام، لوکیشن

ریئل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی جگہ یا مقام کو بے حد اہمیت حاصل ہے۔ یہ ان اولین عوامل میں سے ایک ہے۔ جو کسی بھی جائیداد کی اہمیت کو بڑھا سکتا ہے۔ یا پھر کم کر سکتا ہے۔ شہری علاقوں میں مضافاتی علاقوں کی نسبت پراپرٹی کی مانگ زیادہ ہے۔ اور اسی لیے قیمتیں بھی زیادہ ہیں۔ مزید یہ کہ، کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد دیہاتوں اور دور دراز علاقوں سے نکل کر شہروں کا رُخ کرتے ہیں۔ جس کی اصل وجہ شہروں سے دور مضافاتی علاقوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔ علاوہ ازیں، ضروریاتِ زندگی کے حصول کی خاطر بھی لوگ شہروں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اور چھوٹے شہروں کے لوگ بڑے شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، لوگ کمرشل مارکیٹس، سکول، کالج، یونیورسٹیز اور ایئر پورٹ جیسی سہولیات کے تحت شہر کے مرکز میں آباد ہونا ترجیح دیتے ہیں۔

 

روڈ میپ اور نقشے سے پر مشتمل متعدد گھروں کے ماڈل

 

پراپرٹی کی موجودہ حالت

اگر آپ ایک سرمایہ کار ہیں۔ اور کسی گھر کی خریداری کے لیے تیار ہیں۔ تو اس کی موجودہ حالت کا مکمل جائزہ نہایت ضروری ہے۔ بصورتِ دیگر منافع حاصل کرنے سے قبل اس پر مزید سرمایہ کاری کرنے کی نوبت پیش آسکتی ہے۔ لہٰذا، لوکیشن کے بعد متاثر کن عوامل میں دوسرے نمبر پر موجودہ حالت ہے۔ جو پراپرٹی کی ویلیو میں واضح اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ خستہ حالت، دیواروں میں دراڑیں، اکھڑا سیمنٹ، نظر آتی اینٹیں، بے رنگ اور اُترا ہوا روغن ایک پرانے گھر کی نشانی ہے۔ یا پھر وہ گھر جس کی سالوں دیکھ بھال نہیں کی گئی۔ اور اب مالک مکان اسے فروخت کرنا چاہتا ہے۔ تاہم، حد سے زیادہ تعمیر و مرمت کی ضرورت پیش آنے والے گھروں میں سرمایہ کار دلچسپی نہیں لیتے۔

 

ایک شخص کھڑکی کے ٹوٹے ہوئےشیشے کو پن سے دکھاتے ہوئے

 

گھر کا اندرونی اور بیرونی جائزہ

پراپرٹی کا اندرونی اور بیرونی جائزہ بھی موجودہ حالت کے زمرے میں آتا ہے۔ تاہم، سرمایہ کاری کے برعکس بیشتر لوگ جو دیہی اور مضافاتی علاقوں سے شہری علاقوں میں شفٹ ہوتے ہیں۔ انہیں نئے گھر ڈھونڈنے اور خریداری کے معاملات میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ علاوہ ازیں، اگر آپ پہلے سے شہر میں مقیم ہیں۔ تب بھی گھر یا جائیداد کی خریداری سے قبل مکمل تسلی ضروری ہے۔ جو بلاشبہ آپ کا حق ہے۔ آپ کی یہ مشکل ایک بہترین ریئل اسٹیٹ ایجنٹ آسانی سے دور کر سکتا ہے۔ لہٰذا، معاملات طے کرنے سے قبل گھر کا اندرونی اور بیرونی جائزہ مکمل کر لیں۔ مزید یہ کہ بظاہر درست اور بہترین نظر آنے والی تعمیر اور فکسچرز کے معائنے میں ماہرین کو شامل کرنا مفید رہے گا۔

گھر پر مرکوز نزدیک دکھانے والا عدسہ

جمالیاتی نظارہ

ایک دلکش نظارہ فوراَ انسان کو اپنا گرویدہ بنالیتا ہے۔ وہ چاہے قدرت کے نظارے ہوں یا پھر کسی خوبصورت گھر کا منظر۔ کوئی بھی جمالیاتی نظارہ رکھنے والا گھر بلاشبہ خریدار کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔ لہٰذا، جائیداد پر اثر انداز ہونے والے عوامل میں فرنٹ ایلیویشن سے لے کر گھر کی اندرونی تزئین و آرائش بھی معنی رکھتی ہے۔ علاوہ ازیں، کبھی بھی بہترین تعمیراتی مٹیریل پر سستا آرائشی سامان مت لگائیں۔ مثال کے طور پر، عمدہ تعمیر شدہ دیواروں پر کم کوالٹی پر مبنی روغن استعمال نہ کریں۔ کیونکہ  ناقص رنگ اترنے سے خریدار تعمیراتی مٹیریل پر بھی سوال اٹھا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، گھر میں موجود لیونگ روم زائد استعمال کی بنا پر در و دیوار کی رونق کھو بیٹھتا ہے۔ اس پر بھی دلکش کام کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر میڈیا وال کا رنگ یا ترتیب نئی کی جا سکتی ہے۔

 

خوبصورت گھر کا فرنٹ ایلیویشن

 

سہولیات سے آراستہ

جائیداد کمرشل ہو یا رہائشی، اس کی اہمیت پر اثر انداز ہونے والے عوامل میں سہولیات بھی شامل ہیں۔ مثال کے طور پر پانی کی فراہمی، سٹیںڈ بائی جنریٹرز، پارکنگ، لفٹ اور دیگر وہ سہولیات جو ضروریاتِ زندگی کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ علاوہ ازیں، نزدیکی عوامی مقامات یا پبلک ٹرانسپورٹ بھی پراپرٹی کی ویلیو پر بے حد اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس، ایسے پراجیکٹس جن میں سہولیات کا فقدان ہوتا ہے۔ وہاں جائیداد کی اہمیت کم ہوتی ہے۔

 

پارک میں چہل قدمی کرتے ہوئے ایک خاتون

 

سیکیورٹی صورتحال

سنسان، بیابان اور دور دراز علاقوں میں رہائش اختیار کرنا اگرچہ کسی کا مشغلہ نہیں۔ لیکن اکثر و بیشتر کچھ شہری علاقے بھی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنی اہمیت کھو بیٹھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے شہروں میں گیٹڈ کمیونیٹیز کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ جہاں افراد اپنے خاندان کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔ اور غیر متعلقہ افراد سے متعلق سیکیورٹی سسٹم کام کرتے ہیں۔ لہٰذا، ان کمیونیٹیز کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں پارک، تعلیمی ادارے، کمیونٹی سینٹرز، جم، سپا سینٹرز اور ہسپتال تک موجود ہوتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں محفوظ جائیداد خریدار اور فروخت کنندگان دونوں کے  لیے مفید ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top