ماسٹر پلانز کی اہمیت و افادیت

کہتے ہیں کہ جب آپ پلاننگ میں ناکام ہوجائیں تو دراصل آپ نہ جانتے اور نہ سمجھتے ہوئے ناکامی کی پلاننگ کر چکے ہوتے ہیں۔ یہ انگریزی کا مشہور مقولہ ہے جس کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے اور اس میں کئی لوگوں نے اپنی کامیابی کا راز ڈھونڈا ہے۔ آج کل جس بھی کامیاب شخص کی زندگی یا اپنی زندگی میں کسی بھی کامیاب پیرائے کا مشاہدہ کرلیں، آپ کو پلاننگ نظر آئیگی۔ پلاننگ کے ساتھ ہی ایک اور چیز ضروری ہے اور وہ ہے طے شدہ پلان پر عمل درآمد۔ اگر آپ طے شدہ پلان پر عمل نہیں کریں گے تو پلان محض کاغذ پر سیاہی کی صورت میں سوکھتا چلا جائیگا اور وہ آپ کے میز سے ہوتا ہوتا ردی کی ٹوکری تک کا سفر کیسے طے کرتا ہے یہ آپ کو خود بھی معلوم نہیں ہوگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ماسٹر پلانننگ کی اہمیت

آج کی تحریر ماسٹر پلانز کی اہمیت و افادیت کے بارے میں ہے۔ ہمارے شہر دیکھ لیں، یہ آپ کو آبادیاتی لہروں کے سامنے بند باندھنے میں ہر طرح سے ناکام نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسی کئی سماعتیں دیکھنے میں آئیں جہاں عدالتِ عظمیٰ نے بھی اس بات حیرانی کا اظہار کیا کہ یہ کیا ماجرا ہے کہ جس کا جہاں دل ہوا اُس نے وہاں تعمیرات کہ نام پر من مرضی کی ڈیڑھ اینٹ لگا لی، جس سے ہمارے شہروں کی خوبصورتی کو چار چاند لگنے کے بجائے گویا ایک مستقل گرہن لگ گیا۔ ہم نے بارہا اپنی تحاریر میں اس بات کا ذکر کیا کہ حکومتِ وقت کی پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر خصوصی توجہ ہے۔ جہاں ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر توجہ کی بات ہو، وہیں اس بات کا بھی ذکر ہونا چاہیے کہ وزیرِ اعظم نے تمام بڑے شہری مراکز کی ماسٹر پلاننگ کے بھی بارہا خصوصی ہدایات و احکامات جاری کیے ہیں تاکہ جدید وقت کے بدلتے تقاضوں کے ساتھ ہمارے شہری احاطوں کو ہم آہنگ کیا جاسکے۔

اربن پالیسی اور ماسٹر پلانز کا میل

ماسٹر پلان کی اہمیت کیا ہے، ان کی افادیت کیا ہے، اربن پالیسی اور ماسٹر پلان کا آپس میں کیا میل ہے آج کی تحریر اِن تمام نکات پر مبنی ہے۔ مختصراً مگر یہ کہ ماسٹر پلانز آپ کو سٹی اسپیس یعنی شہری علاقوں کا بہتر استعمال کرنے کی وجہ اور موقع دیتے ہیں۔ آپ ایک ہی شہر میں دستیاب زمین کو زرعی، رہائشی اور تجارتی سرگرمیوں کےلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ شہری مراکز کو ترتیب میں لے کر آتے ہیں اور سیوک انفراسٹرکچر کی بہتری یعنی بہتر شہری سہولیات کا بندوبست کرتے ہیں۔

ماسٹر پلان، ایک لانگ ٹرم پلاننگ ڈاکومنٹ

ماسٹر پلان ایک لانگ ٹرم پلاننگ ڈاکومنٹ ہوتا ہے جس سے ترقیاتی ادارے شہر کے مستقبل کی ایک تصویر کھینچتے ہیں۔ جیسے کہ ماسٹر پلان کو ایک لانگ ٹرم ڈاکومنٹ کہا گیا مگر یہاں یہ بات ضروری ہے کہ اس میں ترامیم بھی کی جاتی ہیں اور بدلتے وقت کے بدلتے تقاضوں کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے۔ شہر سانتیاگو کے ماسٹر پلان میں اب تک تقریباً 29 ترامیم کی گئی ہیں، اور یہ شہر وقت سے ساتھ ساتھ بدلتا اور ڈھلتا جارہا ہے۔ ماسٹر پلان شہر کے اربن ماحول کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ماسٹر پلان ایک کثیر مقصدی ڈاکومنٹ ہوتا ہے جس کے متعدد حصے ہوتے ہیں اور اس کی ڈیویلپمنٹ ایک بار کا معاملہ نہیں ہوتا۔ کسی بھی شہر کا ماسٹر پلان ہو، اُس کا آغاز فیزیبیلٹی اسٹڈی سے ہوتا ہے جس میں دستیاب وسائل کے بہتر استعمال پر فوکس کیا جاتا ہے اور شہر کے جغرافیائی، تاریخی اور ماحولیاتی پس منظر کو ملحوزِ خاطر رکھا جائے گا۔

مرحلہ وار ڈیویلپمنٹ

فیزیبلٹی اسٹڈی کے بعد فزیکل ماسٹر پلاننگ کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔ اس میں ٹو ڈی اور تھری ڈی ماڈلز تیار کیے جاتے ہیں ٹرانسپورٹیشن، اوپن، ریزیڈینشل اور کمرشل اسپیسز کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔ ماسٹر پلان کے ماحولیات، قدرتی وسائل، اوپن اسپیسز، اسٹریٹس، لینڈ اسکیپس، ویوز، تاریخ اور ثقافت کا خیال رکھنا فرض ہے۔ پاکستان میں ماسٹر پلاننگ پر حال ہی میں توجہ دینا شروع کی گئی ہے۔ پاکستان کے سب بڑے شہر ماسٹر پلانز کی تیاری کے عمل میں ہیں۔ ماسٹر پلانز کے بغیر شہر بے رونق اور گھٹن زدہ ہوجاتے ہیں۔ یہ شہر بغیر کسی پیرائے اور تناسب کے پھیلتے چلے جاتے ہیں۔ ماسٹر پلانز کی تیاری اکثر بند کمروں میں پلانرز اور بلڈرز کے درمیان ہی ہوتی ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے۔ وہ شہری جن کی مستقل سکونت اُسی شہر میں ہے، ان کی رائے کا ماسٹر پلان کی تیاری میں شامل ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ اس پورے پلان کی زمہ داری اور اونرشپ شہریوں کی ہو، اور لوگوں کی ضروریاتِ زندگی کا بھرپور خیال رکھا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top