محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سوموار (3 جولائی) سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔ جبکہ 4 سے 7 جولائی تک مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مغربی لہر 3 جولائی کی شام تک ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیشگوئی ہے۔

مون سون کی ابتدائی بارشوں کے پیشِ نظر اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3 سے 8 جولائی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، لورالائی، سبی، قلات، خضدار، موسیٰ خیل، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، اور اوکاڑہ میں 5 سے 8 جولائی تک بارشوں امکان ہے۔

علاوہ ازیں 7 اور 8 جولائی کو سندھ میں سکھر، جیکب آباد گھوٹکی، لاڑکانہ، میرپورخاص، دادو، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو موسممی صورتحال کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے جبکہ سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ مزید یہ جہ عوام الناس کو بجلی کے کھمبوں، طوفانی بارشوں اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر قیام کرنے کی ہادایات کی ہیں۔

جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top