کچھ موبائل ہومز کے بڑھتے رجحان کے بارے میں

ہم اکیسویں صدی میں رہ رہے ہیں۔ یہ جملہ یہ سمجھانے کے لیے کافی ہے کہ آج کا دور گزشتہ تمام ادوار سے تیز تر ہے۔ اس تیز رفتاری کے پیچھے ٹیکنالوجی کار فرما ہے جس نے زندگی کو جینے کے سبھی انداز بدل کر رکھ دیے ہیں۔ اسی میں کہیں نہ کہیں گھروں کا کانسیپٹ بھی آتا ہے جسے بھی ہر طرح سے ٹیکنالوجی نے آلیا ہے اور اس لفظ یعنی گھر سے جُڑے تمام تر معنی تبدیل ہوچکے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اپنا گھر، سکون کا دوسرا نام

اپنا گھر سکون کا دوسرا نام ہوتا ہے۔ دن بھر کے کام كاج میں انسان متعدد بار اپنی گھڑی دیکھتا ہے کیونکہ وہ اس لمحے کا انتظار کرتا ہے جب اس کے ہاتھ میں چھٹی کا پروانہ تھما دیا جائے اور وہ اپنے گھر کی راہ پر چل پڑے۔ اپنے گھر جب انسان دن بھر کی تھکان لیے جاتا ہے تو اُسے آرام اور طمانیت کا وہ احساس ہوتا ہے کہ جس کی نظیر اُسے اور کہیں نہیں ملتی۔ دیکھا جائے تو اپنے گھر میں انسان اپنے آپ کی اصل تصویر ہوتا ہے۔ اُسے کسی کردار کو نبھانے کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی اور یوں وہ صرف اپنے اصل کے قریب ہوتا ہے۔

موبائل ہومز کا مطلب

آج موبائل ہومز کی بات کرتے ہیں۔ موبائل کا مطلب یہاں یہ ہے کہ یہ گھر ہل جُل سکتے ہیں۔ ان کے ساتھ ٹائر یعنی پہیے اٹیچ ہوتے ہیں اور انسان گھر سے نکل کر گھومنے پھرنے کے بجائے اپنے ساتھ پورا گھر ہی گھما پھرا سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں موبائل ہومز ہی اگلی بڑی چیز ہیں۔ یہ پرسنل پراپرٹی ہوتے ہیں یعنی اس کا زمینی جائیداد سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔ اِن کو آف سائٹ تعمیر کیا جاتا ہے اور پھر آن سائٹ محض پارٹس کی اسمبلینگ کی جاتی ہے۔

 

 

کچھ فوائد

موبائل ہومز کے فوائد میں سے ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ماحول دوست ہوتے ہیں۔ ایکو فرینڈلی ہونے کی وجہ سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے کیونکہ ان کو کنٹرولڈ سیٹنگ میں بنایا جاتا ہے۔ چونکہ یہ معاملات فیکٹری میں ہوتے ہیں لہٰذا فالتو مٹیریل کو ریسائیکل کرلیا جاتا ہے۔

یہ ایک لو کاسٹ یعنی کم لاگت کا آپشن ہے۔ دوسرا یہ کہ آپ گھر کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال اور بنا سکتے ہیں۔ اس میں لاگت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ نہ تو کسی ٹھیکے دار کو اس میں شامل کرنا ہوتا ہے نہ ہی کسی تعمیراتی میٹریل یعنی سیمنٹ، ماربل اور اس طرح کی اشیاء کی قیمتوں کا اس میں کردار ہوتا ہے۔ اسی طرح سے اس کی قیمت کی کمی میں کردار اس بات کا بھی ہے کہ اس میں کسی رہائشی اور کمرشل احاطوں کے ریٹ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

ایک بڑا فیکٹر اس میں سیکورٹی کا بھی ہے۔ آپ چونکہ اس کو اپنے ساتھ لے کر آ اور جا سکتے ہیں، یعنی یہ ٹریول فرینڈلی ہے لہٰذا آپ کو اس کی نگرانی کی بہت فکر نہیں ہوتی۔ یوں تو گھر میں انسان کی قیمتی اشیاء ہوتی ہے لہٰذا اس کی حفاظت انسان پر فرض ہوتی ہے مگر موبائل ہومز کے فوائد کے بارے میں جب بھی عالمی جریدے بات کریں، وہ اس امر کی بھی بات کرتے ہیں کہ اس کی سیکورٹی کا نظام دیگر گھروں سے تھوڑا بہتر ہوتا ہے۔

کچھ نقصانات

اس میں نقصانات کا عمل بھی آجاتا ہے۔ جب بھی کوئی موبائل ہوم خریدا جائے، فیکٹری سے نکلنے کے بعد اس کی ویلیو کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ بلکل جیسے ایک گاڑی کی شو روم میں ویلیو اور ہوتی ہے اور باہر اور، اسی طرح سے موبائل ہومز کی ویلیو پر بھی فرق پڑتا ہے۔

اس کے نقصانات میں ایک پہلو اس بات کا بھی ہے کہ چونکہ یہ پرسنل پراپرٹی ہوتی ہے لہٰذا اِن کو خریدنے کے لئے پرسنل پراپرٹی لون درکار ہوتا ہے۔ کسی عام جگہ پر رہائش اختیار کرنے کے لیے آپ مارگیج لون لیتے ہیں جس پر شرح سود کم اور دیگر شرائط آسان ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس پرسنل پراپرٹی لون پر شرح سود زیادہ اور دیگر شرائط تھوڑی سی مشکل ہوا کرتی ہیں۔ اسی طرح سے موبائل ہوم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کو فروخت کرنا نسبتاً مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہر شخص اس میں دلچسپی کا اظہار نہیں کرتا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top