ذاتی گھر کا خواب اور مارگیج فنانسنگ

جنوبی ایشیا میں شامل ممالک اور بالخصوص پاکستان میں ایک متوسط خاندان کے سربراہ کے لیے اپنے ذاتی گھر کا حصول ایک خواب کی طرح ہوتا ہے جس کی تکمیل کے لیے کہیں نچلے عہدوں پر ملازمت پیشہ افراد اپنی نوکری کے اختتام پر ملنے والی مالی مراعات یعنی پینشن سے اپنے ذاتی گھر کی خرید کے خواب دیکھ رہے ہوتے ہیں تو کہیں نجی کمپنیوں میں ملازمت کرنے والے افراد بینکاری کی سہولت سے استفادہ اٹھاتے ہوئے ایک چھوٹے سے آشیانہ کی تعمیر و تکمیل کے لیے منصوبہ بندی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بہت سے سفید پوش لوگ تمام عمر اپنی جمع پونجی گھر کی خریداری کے لیے وقف رکھتے ہیں تاہم ان میں سے بھی بہت کم شرح ایسے لوگوں کی ہے جو اس دوڑ دھوپ کے نتیجے میں اپنا گھر بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ملازمت پیشہ افراد اور غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد اس سوچ و بچار کے دوران کسی نہ کسی ناگہانی آفت، بیٹیوں کی شادی یا دیگر بنیادی ضروریات کی کی تکمیل کی وجہ سے وہ جمع پونجی خرچ کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور باقی کی زندگی بھی کرائے کے گھروں میں گزارتے ہوئے جہانِ فانی سے کُوچ کر جاتے ہیں۔

ان تمام حالات کے پیشِ نظر غریب اور متوسط طبقہ کے لیے بیینکاری کے کاروبار سے منسلک ادارے عوام کی سہولت کے لیے مختلف قسم کی مالی سہولیات کے حوالے سے اپنی پراڈکٹس متعارف کرواتے رہتے ہیں تاہم یہاں ان پراڈاکٹس کا درست استعمال ہی آپ کے خوابوں کو حقیقیت میں بدلنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں بنیکاری سے منسلک کاروباری ادارے گھروں کی خرید، تعمیر اور تزئین و آرائش کے حوالے سے ہوم فنانسنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور قرض کی فراہمی کے کچھ نجی کاروباری ادارے ایسے بھی ہیں جو رہن کے عوض آپ کو قرض کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ آج ہم یہاں رہن قرض کے بارے میں آپ کو مفید معلومات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے لیکن رہن قرض سے متعلق فیصلہ لیتے ہوئے چند باتوں کا ضرور خیال رکھیں۔

بنیادی طور پر رہن قرض یا مارگیج فنانسنگ ہے کیا؟

بینکاری کی دنیا میں رہن قرض سے مراد ایسا قرض ہوتا ہے جو املاک کو بطور زرِضمانت گروی رکھنے جانے کے عوض قرض کنندہ کو مالی سہولت فراہم کرتا ہے۔ رہن قرض کو انگریزی زبان میں مارگیج فنانسنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مارگیج فنانسگ کی سہولت نئے گھر کی تعمیر، خریداری اور گھر کی تزئین و آرائش کے لیے فراہم کی جاتی ہے۔

مارگیج فنانسنگ کی سہولت ضرورت مند افراد کو قرض کی ایک قابل ذکر رقم تک رسائی کی اجازت دیتی ہے، اگر کوئی شخص اپنے گھر کو گروی رکھتا ہے تو بینکاری نظام کے تحت رہن رکھی جانے والے ملکیتی اثاثے کی جانچ پڑتال اور مالی تخمینہ کے بعد ایک خاص مدت کے لیے بینک کے قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے قرض کی رقم حاصل کر سکتا ہے۔ اگر طے شدہ مدت میں قرض کی اصل رقم سود سمیت واپس کر دی جائے تو قرض فراہم کرنے والا ادارہ رہن رکھے گئے ملکیتی اثاثے کو مزید اپنے پاس گروی رکھنے کا مجاذ نہیں ہو گا اور بغیر کسی رکاوٹ کے قرض کنندہ کو اثاثہ جات واپس منتقل کر دیے جائیں گے۔

قرض کی اصل رقم سود سمیت بینک یا قرض کی رقم فراہم کرنے والے ادارے کو عدم ادائیگی کی صورت میں قرض کنندہ کی گروی رکھی گئی جائیداد کی فروخت کے لئے عدالتی نیلامی طلب کی جا سکتی ہے تاکہ قرض کی رقم کی ادائیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔

مارگیج فنانسنگ/رہن قرض کے حصول کا طریقہ کار

رہن قرض کے لیے کسی بھی مالیاتی ادارے کا انتخاب کرتے وقت چند اہم معلومات کو مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے جیسا کہ قرض رقم کی ادائیگی کی میعاد، سود کی شرح، کمیشن اور اس سارے عمل سے منسلک دیگر اخراجات وغیرہ۔

مناسب ادارے کے انتخاب کے بعد قرض کنندہ رہن قرض کے لئے بینک کو اپنی درخواست جمع کرواتا ہے جس کے بعد مالیاتی ادارہ اس سارے عمل کے تحقیقی مطالعہ کے بعد درخواست کنندہ سے مخصوص دستاویزات جمع کروانے کی درخواست کرتا ہے۔ مالیاتی ادارہ قرض کے لیے درخواست کنندہ کو ایک دستاویز بائنڈنگ آفر فراہم کرتا ہے جس میں رہن کے قرض کے معاملے سے متعلق تمام تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

قرض دہندہ اس حوالے سے ایک کریڈٹ چیک بھی کرتا ہے جو قرض کنندہ کی کریڈٹ ہسٹری، کھاتوں کا حساب، قرض کی رقم اور ادائیگی کی تاریخ کا ایک جائزہ ہے۔ کریڈٹ رپورٹ سے متعلق کوئی منفی معلومات جیسے تاخیر سے ادائیگی وغیرہ قرض منظوری کے عمل کو مشکل بنا سکتی ہے۔

تمام دستاویزی لوازمات مکمل کرنے اور قرض دہندہ کی جانب سے تمام جانچ پڑتال اور مکمل اطمینان کے بعد قرض کنندہ کو بینک یا مالیاتی ادارے کی جانب سے رابطہ کیا جاتا ہے اور قرض کی رقم اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جاتی ہے۔

یاد رکھیے! رہن قرض کی اصل رقم سود سمیت بینک یا قرض کی رقم فراہم کرنے والے ادارے کو عدم ادائیگی کی صورت میں پراپرٹی کی فروخت کے لئے عدالتی نیلامی طلب کی جا سکتی ہے تاکہ قرض کی رقم کی ادائیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More

1 thought on “ذاتی گھر کا خواب اور مارگیج فنانسنگ”

Comments are closed.

Scroll to Top
Scroll to Top