نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریشن سے متعلق چند تجاویز

انگریزی کیلنڈر کی تبدیلی ہماری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ہر دسمبر سال کے اختتام اور نئے سال کی آمد کے ساتھ آتا ہے۔ اور بہت سی مثبت اور منفی یادیں لیے ہم نئے سال میں داخل ہوتے ہیں۔ اگرچہ زندگی تیزی سے خاتمے کی جانب رواں دواں ہے۔ تاہم خوشی کا سبب بننے والے عوامل کو روز مرہ معمولات میں جگہ دینا انتہائی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سالگرہ کی طرح  نئے سال کی آمد کو خوشی کے طور پر مناتے ہیں۔ سب کا نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا انداز مختلف ہو سکتا ہے۔ کوئی نیو ایئر نائٹ پر گھر سے باہر آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنا پسند کرتا ہے۔ جبکہ زیادہ تر افراد گھر پہ تقریب کا اہتمام کرتے ہیں۔ لہٰذا، دیکھتے ہیں کہ نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریشن سے متعلق چند تجاویز کونسی ہیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

نئےسال کی آمد پر بارہ بجاتی وال کلاک

 

نئے سال کی آمد پر پارٹی تھیم پہ قائم رہیں

گھر میں کسی بھی تقریب کا اہتمام ہو۔ اس کے مطابق ہی تمام انتظامات مکمل کیے جاتے ہیں جیسا کہ سالگرہ یا پھر شادی کی تقریب۔ اسی طرح سالِ نو کی آمد پر بھی گھر کی سجاوٹ اور تزئین و آرائش کی جاتی ہے۔ تاہم نیو ایئر پارٹی کی سجاوٹ دیگر تقاریب سے مختلف ہونی چاہیئے۔ چونکہ نیا سال سب کی زندگی سے منسلک ہوتا ہے۔ یہ کوئی سالگرہ نہیں، نہ ہی کوئی اینیورسری، منگنی یا پھر کوئی شادی کی تقریب۔ لہٰذا نئے سال کی سجاوٹ میں سب کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحائف کا انتظام کریں۔ جس کا آسان حل یہ ہے کہ پارٹی میں شرکت کرنے والا ہر شخص ایک عدد تحفہ ساتھ لائے۔ اور کسی گیم یا سرگرمی کے دوران سب کو تحائف سے نوازا جائے۔

 

نئے سال کی آمد پر غبارے لیے فیملی کے افراد

 

پارٹی ڈیکوریشن کے لیے کلر تھیم کا انتخاب ضرور کریں

ڈیکوریشن اگرچہ ہر کوئی اپنی مرضی اور پسند کے مطابق کرتا ہے۔ تاہم دو، یا تین رنگوں کو تھیم کلرز کے طور پر منتخب کیا جائے تو مناسب رہے گا۔ علاوہ ازیں آپ ایک مرکزی رنگ اور دوسرا اس کے ساتھ شامل کر سکتے ہیں۔ یا پھر دو مرکزی رنگوں کے ساتھ کوئی تیسرا رنگ شامل کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ کالے رنگ کے ساتھ سلور یا گولڈن۔ مزید براں، آپ ان رنگوں کے علاوہ، گلابی، نیلا یا اپنی پسند کے کوئی بھی رنگ منتخب کر سکتے ہیں۔ پارٹی کے لیے کلر تھیم کے انتخاب سے سجاوٹ میں ایک یگانگت پیدا ہوتی ہے۔ جو ہر نظر کو بھاتی ہے۔ جبکہ اس کے برعکس تمام رنگوں کے استعمال سے آرائش کے بجائے بہت سی بے ہنگم چیزوں کا مجمع دکھائی دیتا ہے۔

 

نئے سال کی پارٹی میں کلر تھیم سے متعلق رنگ

 

نئے سال کی آمد پر وال کلاک کی اہمیت نہ بھولیں

پرانے سال کو الوداع اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا ایک خاص لمحہ ہوتا ہے۔ جب گھڑی رات کے بارہ بجاتی ہے اور تاریخ یکم جنوری میں بدلتی ہے۔ تو سب نگاہیں گھڑیوں پر مرکوز ہوتی ہیں۔ اگر آپ دیوار پر لگنے والی ایک بڑی گھڑی خریدنے کی سکت رکھتے ہیں تو ضرور خریدیں۔ علاوہ ازیں، گھر میں موجود سب سے بڑی وال کلاک کو اس کمرے یا ہال میں نصب کریں جہاں تقریب کا انتظام کیا گیا ہے۔ نیو ایئر پارٹی کا اہتمام عام طور پر 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی رات کو ہی کیا جاتا ہے۔ تاہم اگر آپ نے کچھ روز بعد ایسی تقریب کا پلان کیا ہے۔ تب بھی وقت کی اہمیت کے پیشِ نظر وال کلاک کو اسی طریقے سے نصب کرنا غیر مناسب نہیں۔

 

نئے سال کی پارٹی میں نصب کیا گیا خوبصورت وال کلاک

 

نئے سال کی پارٹی ڈیکوریشن میں نیو ایئر گیٹ بنائیں

یہ بات واضح ہے کہ آپ نے پارٹی کے انتظامات گھر کے کسی ایک کمرے، لیونگ یا ڈرائنگ روم میں کیے ہوں گے۔ علاوہ ازیں گھر کے کسی بھی بڑے یا ہال کمرے میں یہ انتظام کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا پارٹی ڈیکوریشن میں نیو ایئر گیٹ بنائیں۔ کمرے یا ہال کے داخلے پر نیو ایئر گیٹ سجائیں۔ اس میں مزید دلچسپی کا عنصر اس طرح پیدا کیا جا سکتا ہے۔ کہ مہمانوں کی آمد پر انہیں کمرے سے باہر قیام کروائیں۔ اور رات بارہ بجے نیو ایئر گیٹ کے زریعے سب کو اندر مدعو کریں۔ جہاں پارٹی کا سماں، میوزک، سجاوٹ، لوازمات اور مشروبات مہمانوں کا استقبال کریں۔ مزید براں، مذکورہ بالا وال کلاک کو آپ نیو ایئر گیٹ کے ساتھ یا اوپر نصب کر سکتے ہیں۔

 

نیو ایئر پارٹی پہ سجایا گیا خوبصورت گیٹ

 

پارٹی ڈیکوریشن میں 2023 کے ہندسوں کا استعمال

آنے والا سال 2023، چار ہندسوں پر مبنی ہے 2, 0, 2, 3۔ آپ ایسے بہت سے ہندسوں کو مارکیٹ سے لے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر سالگرہ میں استعمال ہونے والے ورق (foil) سے بنے غباروں کی شکل میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ جو مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہو سکتے ہیں۔ ان ہندسوں کو چھت سے معلق (hang)  کریں۔ تاکہ ہینگنگ ہندسے پارٹی کے تھیم کو قائم رکھیں۔ اور آپ کو نیو ایئر پارٹی کا تاثر دیتے رہیں۔ علاوہ ازیں آپ ان ہندسوں کو گھر میں بھی تیار کر سکتے ہیں۔

 

دو، تین اور صفر کے معلق ہندسے

 

نئےسال کی پارٹی میں گیمز شامل کرنا نہ بھولیں

کوئی بھی تقریب ہو۔ جب تک فن، مزاح اور مستی نہ ہو۔ رونق اور قریبی لوگوں کی شمولیت کا احساس نہیں ہوتا۔ لہٰذا پارٹی میں مختلف گیمز کو شامل کریں۔ تاکہ سب کے چہروں پہ رونق اور ہنسی دیکھی جا سکے۔

چند پرچیوں پر مزاحیہ جملے لکھ کر ایک باکس میں بند کریں۔ مثال کے طور پرچیوں پہ یہ لکھا ہو کہ ’’مجھے سارا سال بہت کھانا ہے‘‘ اور ’’میں اس سال شاپنگ نہیں کروں گی‘‘ یا پھر ’’میں پورا سال گھر سے باہر نہیں نکلوں گا‘‘۔ جس فرد کے لیے پرچی نکالی جائے۔ اسے ٹھوس جواب دینا ہے کہ میں ایسا کیوں نہیں یا کیوں کروں گا۔ علاوہ ازیں سب کے چہروں پہ ہنسی لانے کے لیے آپ مزاحیہ نیو ایئر ریسولوشن کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔ یا پھر کچھ حد تک سنجیدہ جیسا کہ ایک لفظ گزرے ہوئے سال کے لیے، ایک لفظ آنے والے سال کے لیے۔

 

نئے سال کی پارٹی میں روشنیوں سے سجاوٹ

 

پارٹی میں سال کی بہترین شخصیت کا انتخاب

ہر فرد ایک نیو ایئر سٹار کراؤن تیار کرے۔ جس شخص نے گزرے ہوئے سال میں آپ کو متاثر کیا ہو۔ آپ کے کام آیا ہو۔ یا پھر زندگی میں اس کا ہونا آپ کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہو۔ پارٹی میں اپنی پسندیدہ شخصیت کی تاج پوشی کریں۔ لہٰذا، وہ بہترین یا پسندیدہ شخصیت کوئی بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ آپ کے والدین، بہن بھائی، یا پھر کوئی عزیز یا دوست۔ یقیناً کراؤن حاصل کرنے والی شخصیت بہت مسکراہٹ اور خوشی کے ساتھ یہ کراؤن قبول کرے گی۔ اور یوں ایکدوسرے کی اہمیت اجاگر ہو گی۔ یہ تاج یا کراؤن آپ سلور، گولڈن پیپر او باریک تاروں پر مشتمل چند ڈیکوریشن کی اشیاء سے بنا سکتے ہیں۔

 

نیو ایئر پارٹی میں سلور اور نیلے کراؤن

 

نئے سال کی پارٹی میں مشروبات اور لوازمات کا انتظام

پارٹی میں مشروبات کی الگ میز تیار کی جائے۔ جبکہ کھانے کے لوازمات الگ رکھے جائیں۔ اور اگر میٹھے کا انتظام ایک الگ طرح اور الگ طرف ہو تو یہ بھی بہت پرکشش رہے گا۔ علیحدہ انتظامات پر ایک ہی جگہ رش نہیں ہو پائے گا۔ اور سب کو تمام کھانوں اور مشروبات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ علاوہ ازیں سویٹ ڈش کے ساتھ چاکلیٹس، مارش میلوز اور کینڈیز کی ڈش ضرور رکھیں۔ یہ بلاشبہ ایک خوشگوار اضافہ ہوگا۔

 

نیو ایئر پارٹی میں میز پر سجا کھانا

 

پارٹی میں فوٹو بوتھ فریم یا فوٹو بیک ڈراپ کا انتظام

تمام تر گیمز، اناؤنسمٹ یا تاج پوشی کے لیے ایک الگ کارنر کی ضرورت تو پیش آئے گی۔ لہٰذا، ایک عدد فوٹو بوتھ فریم تیار کریں۔ جس پر ہیپی نیو ایئر لکھا ہو۔ تاکہ تصاویر بنوانے پر یہ سب کے لیے یاد گار بن جائے۔ علاوہ ازیں، آپ دیوار پر ایک بیک ڈراپ تخلیق کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے تھیم کلرز بلیک اور گولڈن ہیں۔ تو دیوار پر کسی بھی بلیک چادر ، اسٹیکرز یا وال پیپر لگا کر اس پہ گولڈن رنگ سے ہیپی نیو ایئر لکھا جا سکتا ہے۔

 

نیو ایئر پارٹی بیک ڈراپ

 

مشورہ: سال بھر کی تصاویر سے بھی پارٹی کی سجاوٹ کی جا سکتی ہے۔ تحائف کے طور پر نو ایئر کیلنڈر، ڈائری، کتابیں، رِسٹ واچ، پرفیوم، ہینڈ بیگز یعنی بے شمار اشیاء گفٹ کی جا سکتی ہیں۔ لہٰذا، ان تمام تجاویز میں سے اپنے بجٹ اور پسند کے مطابق نئے سال کی آمد پر پارٹی ڈیکوریٹ کریں۔ اور نئے سال کو خوش آمدید کہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top