راولپنڈی رِنگ روڈ کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ کمشنر

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر اور راولپنڈی رنگ روڈ (RRR) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لیاقت علی چٹھہ نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں جڑواں شہروں میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے رنگ روڈ منصوبے کے ممکنہ فوائد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیز راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ، ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے صدور، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بس اینڈ ٹرانسپورٹ یونین اور روات انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مزید یہ کہ انجمن تاجران راولپنڈی سے رنگ روڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ خطے کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت کے پیش نظر ہماری اولین ترجیح پر ہے۔

اس سے قبل، آر ڈی اے نے ایک ترک کمپنی، ایشین کنسلٹنگ انجینئرز، اور بوٹیک باسپورس ٹیکنیکل کنسلٹنگ کمپنی کے ساتھ تیسرے فریق کی توثیق کنسلٹنسی خدمات کے لیے شراکت داری کی تھی۔

کمشنر کے مطابق اس کا مقصد موجودہ تجاویز کی توثیق کرتے ہوئے راولپنڈی رنگ روڈ کے لیے بہترین روٹ کی نشاندہی کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top