راولپنڈی: عوامی تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ انتہائی اہم قرار

راولپنڈی: سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب (ایچ یو ڈی پی) ساجد ظفر نے راولپنڈی شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ کے موثر ہونے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کچہری چوک، پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ، پیر ودھائی اور لیاقت باغ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے حالیہ دورے کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی بھی موجود تھے۔

دورے کا مقصد سیف سٹی پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔ مزید برآں، سیکرٹری نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ بھی حاصل کی، جس میں شہریوں کے تحفظ کے احساس کو بڑھانے کی صلاحیت پر زور دیا۔ نیز کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی اور مری میں شروع ہونے والا ہے۔ اس کا مقصد امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانا اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

لہٰذا انتظامیہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کے کامیاب نفاذ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top