ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور بروکر میں کیا فرق ہے؟

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں نووارد اکثر یہاں استعمال ہونے والے مشکل اصطلاحات سے کنفیوز ہوجایا کرتے ہیں۔ ایسے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے کہ یہاں زیرِ استعمال ٹیکنیکل الفاظ سے شناسائی ہوسکے۔ پاکستان میں چونکہ کوئی بھی پروفیشن اختیار کرنے سے قبل اس کی مخصوص ٹریننگ اور باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کا رجحان ذرا کم ہے لہٰذا اکثر ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ بہت سے لوگ اس سیکٹر میں بہت سے سال کا تجربہ حاصل کرنے کے بعد بھی بنیادی اصطلاحات سے نا آشنا ہوتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج آپ کو ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور ریئل اسٹیٹ بروکر میں فرق سے آگاہ کرتے ہیں۔ یہ الفاظ عموماً ایسے استعمال ہوتے ہیں کہ لوگوں کو ان میں فرق کا اندازہ نہیں ہوپاتا۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور ریئل اسٹیٹ بروکر میں کوئی فرق ہے ہی نہیں۔ تاہم ان الفاظ میں، ان کے معنی اور جاب ڈسکرپشن میں کافی فرق ہے جس پر آج کی تحریر مبنی ہے۔ اگر کسی بھی ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور بروکر کو دیکھا جائے تو دونوں کرداروں کی بنیاد ایک جیسی بی ہوتی ہے۔ تاہم کچھ خصوصیات اور تعلیمی تفریق کے باعث ان دونوں میں فرق واضح ہوجاتا ہے۔

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کون ہوتے ہیں؟

ریئل اسٹیٹ ایجنٹس وہ لوگ ہوتے ہیں جو ایک بروکریج کے زیرِ انتظام ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز کو عمل میں لاتے ہیں۔ ان کا کام خرید کنندگان کو فروخت کنندگان سے ملانے کا ہوتا ہے اور اُن کے مابین ایک ڈیل عمل میں لانے کا ہوتا ہے۔ ایجنٹس انڈسٹری پروفیشنلز ہوتے ہیں جو کہ ریئل اسٹیٹ کے مخصوص کورسز کرتے ہیں اور لائسنسنگ کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ ایک ایجنٹ خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کی نمائندگی کرسکتا ہے۔ عالمی ریئل اسٹیٹ جریدے زیلو کے مطابق ایک ایجنٹ بروکریج کے لیے کام کرتا ہے اور خود سے کام نہیں کرسکتا۔ یہ پراپرٹی کی خرید، فروخت اور کرایہ داری کا عمل آسان کرتے ہیں اور اس ڈیل کے کُل حجم سے ایک مخصوص حصہ بطور کمیشن لیتے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو عموماً ریئل اسٹیٹ ایسوسییٹ بھی کہا جاتا ہے اور ریئل اسٹیٹ سیلز پرسن بھی۔ یہ آفرز اور کاؤنٹر آفرز کے زمہ دار ہوتے ہیں۔ وہ سیلز کے لوگ جو کہ فروخت کنندہ کی نمائندگی کرتے ہیں، اُنھیں لسٹنگ ایجنٹ کہا جاتا ہے اور وہ سیلز کے لوگ جو کہ خریدار کی نمائندگی کرتے ہیں اُنہیں بائیرز ایجنٹ کہا جاتا ہے۔

ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی زمہ داریاں

بائیرز ایجنٹ وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہ خریداروں کی ضروریات کے مطابق اُن کے لیے خصوصی پراپرٹیز ڈھونڈا کرتے ہیں۔ یہ خریداران کی سُنا کرتے ہیں، اُن کی ڈیمانڈز کو مکمل طور پر نوٹ کر کے اُن کی من چاہی پراپرٹی کیلئے مارکیٹ کھنگالتے ہیں۔ اس کے بعد اُس پراپرٹی کے مالک سے بات کی جاتی ہے۔ اکثر اس پراسیس میں ایک سے زائد ایجنٹس کار فرما ہوتے ہیں۔ یعنی بائیرز ایجنٹ کو اکثر ایک لسٹنگ ایجنٹ کے ذریعے اُس پراپرٹی کے مالک سے بات کر کے اُس سے فروخت کی قیمت لینا ہوتی ہے، یعنی پوچھنا ہوتا ہے کہ وہ اپنی پراپرٹی کتنے کی فروخت کریگا۔ عموماً یہ قیمت زیادہ ہوتی ہے اور خریدار کی آفر تھوڑی کم۔ تاہم اس عمل میں کافی حد تک ایسی گفت و شنید ہوتی جس میں فروخت کنندہ کو قائل کرنا ہوتا ہے کہ اپنی ڈیمانڈ ریٹ تھوڑی سی کم کرے اور خریدار اپنی خرید کی حد میں تھوڑا سا اضافہ کرے۔ ایسے میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو کلائنٹس کو ڈیل کے تمام تر مراحل سے گزارنا ہوتا ہے جس میں پیپر ورک کی تیاری، لیگل افیئرز اور انسپیکشنز کا تمام تر معاملہ ہوتا ہے۔

ریئل اسٹیٹ بروکرز

ریئل اسٹیٹ بروکرز انڈیپنڈنٹ کام کرتے ہیں۔ اُن کی ٹریننگ ایسی ہوتی ہے کہ وہ پراپرٹی ٹرانزیکشنز کا عمل آرام سے ہینڈل کرلیتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے نیچے کام کرنے والے ایجنٹس کو سُپروائز بھی کرسکتے ہیں۔ ایک بروکریج کمپنی کی پرائمری ڈیوٹی یہ ہوتی ہے کہ یہ ایک مڈل مین کی حیثیت سے کام کریں جو کہ ٹرانزیکشن کے عمل میں خریدار اور فروخت کنندہ کی مدد و نمائندگی کرسکیں۔ بروکرز زیادہ تر ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز کے تکنیکی پہلو دیکھا کرتے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ بروکر اپنے لیے کام کیا کرتے ہیں۔ بروکرز کے تحت مختلف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کام کرتے ہیں۔ زيلو کے مطابق امریکا میں بروکر بننے کیلئے اپنی مقامی حکومت کی ریئل اسٹیٹ لایسینسنگ کا عمل پاس کرنا ہوتا ہے۔ بروکر اپنی فرم کے روز مرہ کے معاملات ہینڈل کرتے ہیں، ایجنٹس کو سپورٹ کیا کرتے ہیں، اُن کے لیے مارکیٹنگ، ٹریننگ، لسٹنگ و ٹیکنالوجی سمیت مختلف اقسام کی معاونت کا انتظام کیا کرتے ہیں۔ ایسوسی ایٹ بروکر وہ بروکرز ہوتے ہیں جن کے پاس بروکر لائسنس تو ہوتا ہے تاہم وہ پھر بھی کسی اور بروکر کے تحت کام کرتے ہیں۔ یہ کسی بھی ایجنٹ کو سُپروائز نہیں کرتے۔ منیجنگ بروکرز وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہ پراپرٹی دفاتر میں ٹرانزیکشنز اور روز مرہ کے اُمور کی نگرانی کرتے ہیں۔ ان کے ذمے اکثر ایجنٹس کی ہائرنگ، ٹریننگ اور منیجمنٹ ہوتی ہے۔ پرنسپل بروکرز وہ لوگ ہوتے ہیں جو کہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی نگرانی کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ ملکی ریئل اسٹیٹ قوانین کے مطابق کام کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More

2 thoughts on “ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور بروکر میں کیا فرق ہے؟”

  1. Hi. Thank you for getting in touch. For detailed bus routes, please go through the blog. If you have any other questions, please let us know in the comment section below and we will get back to you as soon as possible.

Comments are closed.

Scroll to Top
Scroll to Top