جدید طرز تعمیر کے اپارٹمنٹس جہاں سہولیات ایسی کہ آپ دنگ رہ جائیں

اکیسویں صدی میں رہائش کا تصور  بالکل تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔ اب رہنے کے لیے اپارٹمنٹ کو محض چار دیواری نہیں سمجھا جاتا جہاں صرف تحفظ کا احساس ہو بلکہ اس سے بڑھ کر سہولت، آسانی، بلند معیارِ زندگی اور طمانیت درکار ہوتی ہے۔ ان ہی وجوہات کے باعث ترقی یافتہ ملکوں میں اپارٹمنٹس میں اب وہ سہولیات دی جارہی ہیں جن کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اس کی ایک مثال امریکہ کی ریاست میامی میں تعمیر کیا جانے والا 60 منزلہ پورش ڈیزائن ٹاور ہے جس میں ایسے ایلیویٹرز لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے وہاں کے رہائشی اپنی گاڑیوں کو اپنے فلور تک لے جاسکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق دو سال قبل اگر امریکا کی تعمیراتی صنعت میں پروان چڑھنے والے رجحانات کی بات کی جائے تو بلڈرز اپنی عمارتوں میں انسانی آسودگی کے پہلوؤں پر کام کرتے نظر آئیں گے۔ ویسٹ ہالی ووڈ کے پراجیکٹس میں اس سال آؤٹ ڈور یوگا پلیٹ فارمز بنائے جارہے ہیں جبکہ مین ہٹن کے زیریں مشرق میں اڈلٹ ٹری ہاؤس اور جنوبی فلوریڈا میں چھتوں پر باغیچے کیے جارہے ہیں۔

وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی توجہ اب اپنے معیارِ زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ وہ اب ایسی چیزیں چاہتے ہیں جو ان کی مجموعی زندگی اور جسم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔

نارتھ کیرولائنا کے گریمرسی اسکوائر میں 18 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ایک زیرِ زمین کلب

نارتھ کیرولائنا کے گریمرسی اسکوائر میں 18 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ایک زیرِ زمین کلب تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کمیونٹی کلب کو ڈیزائن کرنے کے لیے اس کے بلڈرز نے  انٹریگیٹو میڈیسن اینڈ فٹنس فرم لا پلیسترا کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یہ کمیونٹی کلب گریمرسی اسکوائر کی چاروں رہائشی عمارتوں کو جوڑنے کا کام کرے گا جس کا مقصد گریمرسی اسکوائر میں کمیونٹی کی سوچ کو فروغ دینا ہے۔ اس میں کمیونٹی لاؤنج اور ڈائننگ ایریاز کے ساتھ ساتھ پول اور جمنازیم بھی ہونگے۔ اس میں ایک یوگا روم بھی ہوگا جسے مین ہٹن کے میڈیٹیشن سینٹر نے ڈیزائن کیا ہے اور وہی اس یوگا روم کے انتظامات اور روزانہ کے آپریشنز چلانے کا ذمہ دار ہوگا۔

لاس اینجلس میں 1030 کنگز نئے تعمیر ہونے والے بوتیک کا نام ہے۔ اس منصوبے کی خاص بات اس میں شامل ایک آؤٹ ڈور یوگا ڈیک ہے۔ اس کے آؤٹ ڈو رٹیرس سے ہالی ووڈ کی پہاڑیوں کا نظارہ کیا جا سکے گا۔

طمانیت کے حصول کی طرف لوگوں کی بڑھتی توجہ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بلڈرز اپنے پراجیکٹس میں دیگر حیران کن فیچرز جیسے پرائیویٹ  ایچ ڈی تھیٹرز اور شیف کچن کے ساتھ کمیونٹی ڈائننگ رومز پر سمجھوتہ کریں گے۔ ڈاؤن ٹاؤن لاس اینجلس میں نئے تعمیر ہونے والے ٹین 50 ٹاور میں ڈرون کے اُترنے کے لیے روف ٹاپ پیڈ تک کی سہولت دی گئی ہے۔

مین ہٹن میں زیرِ تعمیر منصوبہ واٹر لائن اسکوائر

جم لِنسلی امریکا کے معروف جی آئی ڈی ڈیویلپمنٹ گروپ کے صدر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بلڈرز کو اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ دورِ جدید میں لوگ ایک شہری ماحول کے درمیان موجود ایک فلک بوس عمارت میں کس طرح زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور وہ کس طرح کی سہولیات کے متمنی ہیں۔ جم لِنسلی کے مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں زیرِ تعمیر منصوبے کا نام واٹر لائن اسکوائر ہے۔ منصوبے میں 3 ٹاور، ایک پبلک پارک اور زیرِ زمین ایک لاکھ مربع فٹ پر کمیونٹی سینٹر موجود ہے۔ منصوبے میں مجموعی طور پر ایک ہزار اپارٹمنٹس ہیں۔ ان اپارٹمنٹس کو ہر طرح کا ذوق رکھنے والے افراد کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں جدید طرز کے رہائشی سہولیات بھی تعمیر کی گئی ہیں جو اِن ڈور باغبانی کرنے، میوزک ریکارڈنگ، ویڈیوز بنانے اور آرٹ تخلیق کرنے والوں کے لیے زیادہ دلچسپی کا باعث ہیں۔ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ان کے ذوق کے مطابق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں اِن ڈور فٹ بال فیلڈ، باسکٹ بال کورٹ، ٹینس کورٹ، 30 فٹ راک کلائمبنگ وال اور ایک اسکیٹ بورڈ ہاف پائپ بنایا گیا ہے۔

اس منصوبے کا آئیڈیا ایک بڑے شہر کے اندر مِنی سٹی تعمیر کرنے کا ہے۔بلاشبہ نیویارک ایک انتہائی خوبصورت شہر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور فطری خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔ تاہم جو لوگ گھروں کے اندر رہنا پسند کرتے ہیں یہاں ان کے لیے ہر سہولت گھر کے اندر ہی فراہم کردی گئی ہے۔

عمارتوں میں اکثر کمیونٹی اور پرسنل کیئر سہولیات بیسمنٹ فلور پر دی جاتی ہیں تاہم نئی آنے والی لگژری عمارتوں میں ان سہولیات کو اوپر کے فلورز اور کچھ کیسز میں انھیں پینٹ ہاؤس فلورز پر منتقل کیا جارہا ہے۔ لیجنڈری کار سازامریکی کمپنی ایسٹن مارٹن، ڈاؤن ٹاؤن میامی میں رہاءشی سہولت کا ایک لگثری منصوبہ تعمیر کررہی ہے۔ یہ منصوبہ 2022ء میں مکمل ہوگا۔ اس منصوبے میں کمیونٹی اور پرسنل کیئر کی تمام تر سہولیات عمارت کے آخری 2 فلورز،52 اور 53 پر دی جائیں گی۔ کارساز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی گاڑیوں کی طرح اس تعمیراتی منصوبے میں بھی ایسٹن مارٹن ڈی این اے کو محسوس کیا جاسکے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top