خود کار مشینری تعمیراتی صنعت میں کیسے انقلاب برپا کر رہی ہے؟

تعمیراتی صنعت میں خود کار مشینری کو عام فہم میں روبوٹ کے نام سے بھی متعارف کرایا جاتا ہے جو کہ ایک غلط العام مفروضہ سے زیادہ کچھ نہیں۔ وقت کے ساتھ چلتے ہوئے جہاں دیگر شعبوں نے جدید سائنس کے اصولوں کے تحت نت نئی ایجادات سے مستفید ہوتے ہوئے ترقی کی منازل تیزی سے طے کی ہیں، وہیں تعمیراتی شعبے میں بھی جدید سائنسی اصولوں پر استوار خود کار مشینری کے استعمال نے تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بلاشبہ تعمیراتی صنعت دنیا بھر میں ان چند صنعتوں میں سے ایک ہے جہاں انسانی وسائل کا استعمال سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ تعمیراتی صنعت میں مشینری کے استعمال نے نہ صرف وقت کی بچت بلکہ افرادی قوت کے براہ راست استعمال میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ جدید مشینری کے استعمال کی وجہ سے ماضی کے تعمیراتی منصوبوں کا جدید دور کے فنِ تعمیر سے کسی بھی صورت مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

تعمیراتی صنعت میں استعمال ہونے والی خودکار مشینری کا مختصر تعارف

تعمیراتی صنعت میں استعمال ہونے والی خود کار مشینری بنیادی طور پر ایک خود کار نظام کے تحت کام کرتی ہیں جنہیں باقاعدہ طور پر پروگرام کیا جا سکتا ہے اور ضرورت کے مطابق مشینری کے پروگرام میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ یہ مشینیں مکینیکل انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک ایسا امتزاج ہے جہاں آئی ٹی پروگرام کی مدد سے مشین کو مختلف احکامات موصول ہوتے ہیں اور مشین ان دستیاب معلومات کے تحت اپنا کام شروع کر دیتی ہے۔ جیسا کے لوہے کے ٹکڑوں کو ویلڈ کرنے کی خود کار مشینری، تعمیرات میں استعمال ہونے والے خام مال جیسے سیمنٹ، ریت اور بجری کے تناسب کا تعین، طے شدہ پروگرامنگ کے تحت ان اجزاء کی مسکنگ  اور پھر ان اجزاء سے تیار شدہ مرکب کی مطلوبہ جگہ منتقلی کا خودکار نظام صرف خود کار مشینری کی مدد سے ہی ممکن ہے۔

کسی بھی جاندار نما شکل اختیار کیے اپنے پیروں پر چلنے والی دھات سے بنی مشین کو عمومی طور پر روبوٹ کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن ایسی خود کار مشینیں جہاں انسانی وسائل کا عمل دخل کم سے کم ہو انہی بھی روبوٹک ٹیکنالوجی کے زمرے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں سے لے کر افرادی قوت کی طرح کام کرنے والے مزدوروں تک تمام مکینیکل اور الیکٹریکل ٹیکنالوجی خود کار مشینری میں شامل ہے جس کا تعمیراتی صنعت کی انقلابی ترقی میں ایک کلیدی کردار ہے۔

خود کار مشینری تعمیراتی صنعت میں کیسے انقلاب برپا کر رہی ہے؟

 تعمیراتی شعبے میں انسانی بازو نما خود کار مشین کی سہولت

صنعتوں میں استعمال ہونے والی مشینری مکمل طور پر پروگرامڈ اور خود کار ہوتی ہیں۔ جیسے جیسے تعمیراتی صنعت میں جدت آتی جارہی ہے خود کار مشینری کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ جس کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایسی مشینری کے استعمال کی مدد سے انتہائی مفید اور مشکل کام بآسانی سرانجام پا سکتے ہیں۔ صنعتوں میں استعمال ہونے والی خودکار مشینری مختلف اشکال اور اقسام میں استعمال کی جاتی ہیں جیسے انسانی بازو کی طرح کام کرنے والی خود کار مشین جو مینوفیکچرنگ سے لے کر ویلڈنگ تک 100 فیصد درست طریقے سے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ یہ مشین تعمیراتی دیوار پر اینٹ یا بلاک کی تنصیب کا کام بھی کر سکتی ہے۔  اسی طرح کارٹیشین مشین صنعتی شعبے میں استعمال ہونے والی ایسی خودکار سہولت ہے جو جو تھری ڈی پرنٹنگ میں استعمال ہوتی ہے۔

آسمان کو چھوتی عمارتوں کی تھری ڈی ماڈلنگ کا خودکار نظام

تعمیراتی مقامات پر ڈرون استعمال کرنے کا رجحان زور پکڑ رہا ہے اور یہ بات قابل فہم بھی ہے کہ تعمیراتی مقام پر کئی اقسام کے مشکل کام باحفاظت  اور آسانی سے انجام دیے جا سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے کثیر المنزلہ تعمیراتی منصوبوں کے تمام مراحل کے دوران حادثات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈرون کو ریموٹ کے ذریعے دور سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور یہ سطح زمین اور عمارت کی بلند سطح سے بھی اوپر اُڑ سکتے ہیں۔ اس لیے ان میں تعمیراتی پروجیکٹ کی پیشرفت سے متعلق ریئل ٹائم اعدادوشمار فراہم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث انسانی مزدوروں کے استعمال کے بغیر تعمیراتی منصوبے کی لائف سائیکل میں انقلاب برپا ہوگیا ہے۔  تعمیراتی صنعت میں جیسے جیسے جدت آئے گی ڈرون کا استعمال بتدریج بڑھتا جائے گا۔ ڈرون کے ذریعے تعمیراتی سائٹ کی تھری ڈی میپنگ کی جاسکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرون تعمیراتی سائٹ کا بالائی نقشہ پیش کرتا ہے جسے تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرون کے ذریعے دور بیٹھ کر تعمیراتی سائٹ کی مانیٹرنگ اور کام کی پیشرفت کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مجموعی سیکیورٹی کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

خودکار تعمیراتی وہیکل مشینری

حالانکہ ابھی تک ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاریں تجرباتی مراحل سے گزر رہی ہیں لیکن تعمیراتی صنعت میں مکمل طور پر خودکار گاڑیاں عملی طور پر استعمال میں آچکی ہیں۔آٹونومس ٹریک لوڈر (ATL)ایک ایسی ہی خود کار مشین ہے جو لائٹ ڈیٹیکشن، ریجنگ سنسر اور آگمنٹڈ جی پی ایس کی بدولت آپریٹر کے بغیر کام کرتی ہے۔ یہ مشین ہلکی تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے موزوں ہے۔ اسی طرح ڈوزر ایک اور ورسٹائل تعمیراتی مشین ہے جو بھاری چیزوں کو ہٹانے اور مختلف زمینی سطحوں کو برابر کرنے کا کام کرتی ہے اور خود کار ڈوزر یہ کام بغیر آپریٹر کے انجام دیتا ہے۔ اسی طرح کھدائی کرنے والی خودکار مشینیں بھی مارکیٹ میں دستایب ہیں اور ان کا استعمال تیزی سے جاری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top