کن موجودہ وجوہات کی بناء پر گھر فروخت کرنے سے پرہیز کیا جائے؟

جائیداد کسی بھی فرد یا خاندان کا اثاثہ ہوتی ہے۔ اور جب بھی اسے فروخت کرنے کا وقت آتا ہے، یقیناً اس کی کوئی خاص وجوہات ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ زندگی کا بیشتر حصہ ایک ہی گھر میں گزارنے کے بعد گھر اس لیے فروخت کر دیتے ہیں کہ انہیں شہر یا ملک سے منتقل ہونا ہوتا ہے۔ مزید براں کسی دوسرے علاقے میں بہتر گھر حاصل کرنے کے بعد پرانا گھر فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ یا پھر فیملی سے متعلق مختلف عوامل کارفرما ہوتے ہیں۔ تاہم، دیگر کئی ایسے حقائق ہو سکتے ہیں جن کے باعث گھر فروخت کرنے کا فیصلہ نہیں کر پا رہے ہوتے۔ اس کے برعکس کچھ لوگ زمینی حقائق کا جائزہ لیے بغیر گھر فروخت کر دیتے ہیں۔ اور بعد میں اپنا فیصلہ غلط قرار دیتے ہیں۔ لہٰذا، دیکھتے ہیں کہ کن وجوہات کی بناء پر گھر فروخت کرنے سے پرہیز کیا جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

دروازے پر لگی چابی اور گھر بنا کی رنگ

 

وہ نشانیاں جن کے باعث فی الوقت گھر فروخت نہیں کرنا چاہیئے

گھر فروخت کرنے کے ارادے سے لےکر آخری مراحل طے کرنے تک، ہو سکتا ہے مختلف خیالات اور سوالات نے آپ کو گھیرا ہو۔ لیکن اگر آپ ان مراحل کا آغاز کر کے آگے بڑھ چکے ہیں۔ اور ڈیل تقریباً مکمل ہو چکی ہے تو بے سود ہے۔ لہٰذا، مخلتف نوعیت کے سوالات اور خیالات ذہن میں آنے اور فروخت کے بعد پچھتانے سے قبل چند نشانیوں پر نظر ثانی ضروری ہے۔

 

گھر کا ماڈل، چابی اور پراپرٹی سے متعلق دیگر اشیاء

 

گھر فروخت کرنے سے قبل تعمیر و مرمت کی کتنی ضرورت ہے؟

اپنے گھر کو فروخت کرنے سے قبل ایک خریدار کی حیثیت سے دیکھیں۔ یہ وہ طریقہ کار ہے جس کے تحت آپ اپنے گھر کا جائزہ لے سکیں گے۔ اور اندازہ لگانے میں کامیاب ہوں گے کہ ایک خریدار آپ کے گھر کی کتنی قیمت لگائے گا۔ مزید یہ کہ اگر گھر کے کچھ حصوں کو مرمت کی ضرورت ہے تو اس سے یقینی طور پر کم قیمت لگائی جائے گی۔ مثال کے طور پر، گھر کی دیواروں سے سیمنٹ یا پلستر اُکھڑا ہوا ہے۔ پائپ پھٹے ہوئے ہیں اور پانی بہہ رہا ہے۔ یا پھر فرش کی حالت بہتر نہیں اور دیواروں پر رنگ و روغن سالوں پرانا لگتا ہے۔ یہ وہ اہم وجوہات ہیں جن کی بناء پر فی الوقت انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔

 

گھر کی تعمیر و مرمت سے سے متعلق رنگ و روغن

 

گھر فروخت کرنے سے قبل ملکی حالات و اقعات کا جائزہ

پراپرٹی کی خرید و فروخت میں ملکی حالات واقعات کا بڑا حصہ ہوتا ہے۔ کسی بھی علاقے، شہر یا پورے ملک میں غیر یقینی صورتحال، حکومت کی تبدیلی یا پھر دوسری وجوہات اور واقعات کے باعث مختلف نوعیت کے کاروبار میں بھی فرق پڑتا ہے۔ لہٰذا غیر مستحکم حالات کے باعث ممکن ہے گھر کی وہ رقم نہ مل سکے جس کے آپ مستحق ہیں۔

 

ملکی حالات کے مطابق سنسان سڑکیں

 

کیا گھر فروخت کرنے پر کچھ اہم سہولیات آپ سے دور ہو جائیں گی؟

اگرچہ پرانا گھر فروخت کر کے نئے گھر جانے کی خوشی تو اپنی جگہ بہت اہم ہے۔ تاہم کیا آپ نے یہ تخمینہ لگایا ہے۔ کہ نئے گھر اور علاقے میں شفٹ ہونے کے بعد آپ کو وہ تمام سہولیات اور آسائشیں دستیاب ہوں گی۔ جو موجودہ گھر میں رہنے کی وجہ سے ہیں۔ ممکن ہے کہ موجودہ علاقے میں مارکیٹ صرف دو قدم کے فاصے پر موجود ہو۔ جبکہ نئے گھر میں آپ ایسی آسائش سے دور ہوں۔ علاوہ ازیں، آپ کا دفتر یہاں چند منٹ کی ڈرائیو پر ہو لیکن نئے ایریا سے بہت دور ہو۔ لہٰذا یہ گھر فروخت کرنے سے پہلے سوچنے کا ایک اہم نقطہ ہے۔ جسے قبل از وقت ترجیح نہ دینے پر بعد میں پچھتاوا ہو سکتا ہے۔

 

گھر کے قریب با رونق مارکیٹ

 

گھر فروخت کرنے سے قبل مالی استحکام ضروری

مذکورہ بالا ذکر کے مطابق مکان فروخت کرنے کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں۔ لیکن کیا آپ رقم کی ضرورت کے باعث گھر سیل کرنا چاہتے ہیں؟ مثال کے طور پر آپ کو بچوں کی پڑھائی، بیٹی کی شادی یا پھر بیٹے کو کاروبار سیٹ کرنے یا ملک سے باہر بھیجنے کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ اور آپ نے گھر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ مزید یہ کہ فروخت کے بعد کسی کرائے کے مکان یا دوسری پراپرٹی خریدنے کا ارادہ ہے۔ تو آپ کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہو سکتا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں آپ کی مالی حالت مستحکم نہ ہونا ہے۔ دوسرے لفظوں میں آپ رقم ایک منصوبے میں لگا رہے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ اور ایک موجودہ اثاثہ فروخت ہو جانے سے آپ اپنی مالی ساخت کھو سکتے ہیں۔

 

گھر فروخت کرنے سے متعلق مالی پوزیشن کا تخمینہ لگاتا ہوا ایک شخص

 

گھر کی فروخت سے پہلے تحقیق اور بہترین اسٹیٹ ایجنٹ سے رابطہ

اپنی رہائش گاہ ہو یا کاروبار، کوئی شہر چھوڑنا ہو یا ملک، دلی لگاؤ ہونے کے باعث اس سے دور ہونا مشکل ہوتا ہے۔ یقیناً آپ اپنی قیمتی چیز اس کی اہمیت کے مطابق فروخت کرنا چاہیں گے۔ لہٰذا سب سے اہم کام اس پر تحقیق ہے۔ آپ یقینی طور پر یہ بات مانتے ہیں کہ گھر فروخت کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں۔ تاہم فروخت کے لیے مناسب ہاتھوں میں پیش کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اور یہ اہم ٹاسک ایک بہترین ریئل اسٹیٹ ایجنٹ ہی کر سکتا ہے۔ جو آپ کے معیار اور اثاثے کی اہمیت کے مطابق بہترین خریدار کو آپ کی جائیداد پیش کرے۔ علاوہ ازیں، انتہائی اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی ریئلٹر سے بات کرنے سے قبل آپ کا ذہنی طور پر خود سے تیار ہونا بہت ضروری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top