تحقیق پر مبنی معلومات اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں

ترقی کی راہ پر گامزن زندگی کے تمام شعبہ جات میں مثبت تغیراتی عمل کے پیچھے کہیں نہ کہیں ایک مفصل تحقیق کار فرما ہے۔ لہذا ایک بات تو طے ہے کہ سب سے پہلے تحقیق، پھر اس تحقیق کی روشنی میں منصوبہ سازی اور مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد تک کے تمام مراحل بغیر تحقیق کے کسی بھی صورت ممکن نہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تحقیق پر مبنی مفصل معلومات بنیادی طور پر مختلف شعبوں کی ترقی و ترویج میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنسز میں ان معلومات کو بِگ ڈیٹا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

آج کی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین سے تحقیق پر مبنی معلومات یا بِگ ڈیٹا کے استعمال سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں آنے والی انقلابی تبدیلیوں سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

 

ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر تحقیقی معلومات یا بِگ ڈیٹا کے اثرات

عام طور پر ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ماضی کے کاروباری لین دین اور پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر روایتی انداز میں کاروباری سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور بلاشبہ ان روایتی طریقوں سے سرمایہ کار کو ملکی سطح پر ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کے فروغ میں مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

اب پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سے وابستہ بہت سے کاروباری ادارے ایسے ہیں جنہوں نے موجودہ جدید سائنسی دور سے متعلق وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے خود کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر مغرب میں بہت سے ریئل اسٹیٹ سے متعلق کاروباری اداروں نے خود کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور عددی تحقیق سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مذکورہ شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

تحقیق پر مبنی معلومات، عددی تجزیے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امتزاج نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ایک نئی روح بخشی ہے۔ بِگ ڈیٹا اور تحقیق پر مبنی معلومات کو استعمال میں لاتے ہوئے اب ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ کاروباری ادارے دنیا بھر سے کروڑوں کی تعداد میں دستیاب پراپرٹی اور گھروں کی خرید و فروخت سے متعلق معلومات تک با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب بِگ ڈیٹا اور تحقیقی معلومات کا تجزیاتی جائزہ لیتے ہوئے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ ادارے اپنے کاروبار کے فروغ اور ترویج کے لیے نئی راہیں تلاش کر سکتے ہیں۔

ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں تجزیے کے وسیع مواقع

بِگ ڈیٹا یا تحقیق پر مبنی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے ریئل اسٹیٹ سے منسلک کاروباری ادارے اب اس قابل ہو چکے ہیں کہ وہ کاروبار سے جڑے مختلف عوامل کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے جدید بنیادوں پر استوار سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے تجزیہ سے متعلق مارکیٹ میں بہت سی کمپیوٹر اور موبائل فون سے ہم آہنگ ایپلیکیشنز دستیاب ہیں جن کے استعمال سے آپ اپنے کاروبار کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے تجزیاتی عمل میں کاروباری ادارے اب بِگ ڈیٹا کے استعمال سے اب آپ پراپرٹی کی اقساط پر خرید و فروخت سے متعلق درست معلومات، انشورنس رِسک اسیسمینٹ، پراپرٹی کے خریدار کی مالی حیثیت اور اخراجات جانچنے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔

 

گھروں کی خرید و فروخت کی تشہیر میں بِگ ڈیٹا کا کردار

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بِگ ڈیٹا یا تحقیق پر مبنی معلومات صارفین کو پراپرٹی یا گھروں کی خرید و فروخت سے متعلق خریدار اور فروخت کنندگان کی ایک طویل فہرست اور تفصیلات کی فراہمی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ مذکورہ سیکٹر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم سے ہم آہنگ کاروباری اداروں نے مارکیٹ میں دستیاب پراپرٹی، پلاٹس اور خرید و فروخت کے لیے موجود گھروں کی تفصیلات پر مبنی ڈیٹا محفوظ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان میں مذکورہ سیکٹر سے وابستہ کاروباری اور مارکیٹنگ کے اداروں نے موبائل ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس تیار کر رکھی ہیں جہاں آپ کسی بھی شہر میں دستیاب پراپرٹی اور خرید و فروخت کے لیے مارکیٹ میں موجود گھروں کی تفصیلات باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

بِگ ڈیٹا کی مدد سے تعمیراتی اداروں کی صارفین کے لیے اطمینان بخش خدمات

بِگ ڈیٹا کا مطلب ہر گِز صرف تحقیق پر مبنی عددی یا پھر پراپرٹی اور گھروں کی خرید و فروخت سے متعلق معلومات نہیں ہیں بلکہ گھروں کی تزئین و آرائش، تعمیراتی ڈیزائن اور قدرتی آفات کی صورت میں کم سے کم نقصانات پر تحقیقی ڈیٹا بھی شامل ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر آپ کو لاکھوں ایسی پوسٹ مل جاتی ہیں جہاں تعمیراتی کمپنیوں کے لیے تعمیراتی ڈیزائن، گھروں کی اندرونی و بیرونی تزئین و آرائش اور ایک پُر وقار اور لگژری لائف اسٹائل سے متعلق معلومات شامل ہوتی ہیں۔ دینا بھر سے سوشل میڈیا پر دستیاب ان معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے تعمیراتی ادارے صارفین کو اطمینان بخش خدمات کی فراہمی یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

بِگ ڈیٹا کی مدد سے کاروباری لین دین میں فراڈ کے رسک کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟

بِگ ڈیٹا اور تحقیقی معلومات کی مدد سے اب ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کاروباری لین دین میں فراڈ کے رسک کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ دستیاب معلومات کو استعمال میں لاتے ہوئے اب اراضی کی اصل حیثیت، مالکانہ حقوق، قابلِ استعمال اراضی اور پراپرٹی ریٹس جیسے معاملات سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے اور بلاشبہ بِگ ڈیٹا کے استعمال سے مستقبل میں انسانی عمل دخل میں کمی واقع ہو سکتی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top