جذباتی لگاؤ اور یادوں سے جڑے گھر کی فروخت بلاشبہ ایک کھٹن فیصلہ ہوتا ہے

بلاشبہ کسی بھی انسان کا اپنے ذاتی گھر سے جذباتی لگاو ایک فطری عمل ہے اور اس کی بنیادی وجہ اس گھر میں بسنے والے افراد کی اس گھر سے جڑی چھوٹی چھوٹی خوشیاں، غم کے لمحات اور ناقابل فراموش یادوں کا ایک ایسا سمندر ہوتا ہے جسے کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایسے میں اپنے ذاتی گھر کی فروخت ایک کھٹن فیصلہ ہو سکتا ہے اور خاص طور پر اگر گھر کسی مجبوری کے تحت فروخت کیا جا رہا ہو۔

وہ گھر جس میں آپ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ گزارا ہو اسے فروخت کرنا ایک انتہائی مشکل فیصلہ ہوتاہے۔ گھر کے ساتھ جذباتی لگاؤ ایک زبردست احساس ہے لیکن یہ بات بھی اتنی ہی اہم ہے کہ جب آپ اپنے گھر کو فروخت کرنے کے لیے قیمت کا تعین کرنے لگیں تو اس عمل میں جذبات کو حائل نہ ہونے دیں۔

فروخت کے وقت گھر کی من چاہی قیمت کا حصول بھی ایک فن ہے

ایک مسابقتی مارکیٹ میں جہاں فروخت کے لیے دستیاب گھر محدود تعداد میں دستیاب ہوں اور ان کی درست قیمت کا تعین گھر جلد فروخت کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں خریداروں کی دلچسپی بڑھ سکتی ہےاور آپ کو کئی پارٹیوں کی جانب سے خریداری کی پیش کش آسکتی ہے۔ لیکن فروخت کے وقت گھر کی من چاہی قیمت کا حصول بھی ایک فن ہے۔ اگر آپ کا گھر ایک سے زیادہ دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو پسند آجائے تو یہ بھی ممکن ہوتا ہے کہ آپ اپنے گھر کو مجوزہ قیمت سے زیادہ پر فروخت کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں۔

تاہم ایک مسابقتی مارکیٹ میں ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ آپ اپنے گھر کی درست قیمت کا تعین کس طرح کرسکتے ہیں؟

اس کے لیے آپ کو کچھ تحقیق کرنا ہوگی اور اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کو سمجھنا پڑے گا۔ اپنے گھر کی درست قیمت کا تعین کرنے کے لیے آپ کو اپنے آس پاس ایسی ہی خصوصیات رکھنے والے دیگر گھروں کو دیکھنا پڑے گا کہ ان کی کیا قیمتیں چل رہی ہیں۔ اگر آپ کے گھر کا رنگ و روغن خراب ہورہا ہے تو اسے گلی کے کونے پر تعمیر شدہ نئی عمارت کے گھر سے تشبیہہ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

من چاہی قیمت پر گھر کی فروخت

بدقسمتی سے ہمارے یہاں ریئل اسٹیٹ کی خرید و فروخت اور قیمتوں کے اعدادوشمار عوام کو دستیاب نہیں ہوتے لیکن ہم دیگر ملکوں کے رجحانات ضرور جان سکتے ہیں۔ ریڈ فِن ہاؤسنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران امریکا میں فروخت ہونے والے 36 فیصد گھر ان کی مارکیٹ قیمت سے زائد پر فروخت ہوئے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب گھروں کی تعداد میں پچاس فی صد کمی دیکھی گئی۔

ایسے ماحول میں گھر کو زائد یا من چاہی قیمت پر فروخت کی سوچ رکھنا دل کو کافی لبھاتی ہے لیکن اگر ایسی صورتِ حال میں آپ کا گھر فوری طور پر فروخت نہ ہوسکا تو یہ چیز آپ کے لیے درد سر بھی بن سکتی ہے۔ عمومی طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ اگر آپ نے اپنے گھر کی قیمت مارکیٹ رجحان سے زائد مقرر کی ہوئی ہے اور وہ ایک مہینے تک اس قیمت پر نہیں بکتا تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا گھر مقرر کردہ قیمت پر فروخت نہیں ہوگا۔ ایسے میں بہتر یہی ہے کہ آپ اپنے گھر کو بیچنے کے لیے اس کی قیمت کم کرنے میں مزید دیر نہ لگائیں۔

مارکیٹ کی قیمت سے نیچے گھر ہر گز فروخت نہ کریں

آپ کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اپنے گھر کو فروخت کرنے کے لیے اس کی قیمت اس قدر بھی کم نہ کردیں کہ بعد میں آپ کو ہی پچھتانا پڑے۔ ہر شخص کی زندگی کے حالات مختلف ہوتے ہیں۔ اگر آپ نے پہلے ہی دوسرا گھر خریدنے کا سودا کرلیا ہے اور اس کی مقررہ وقت پر ادائیگی کرنی ہے یا دونوں گھر بینک مارگیج پر ہیں تو آپ ایک مشکل صورتِ حال سے دوچار ہیں ایسے میں آپ کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ گھر کو جلد از جلد فروخت کرنے کا سودا کرلیں۔ ضروری ہے کہ آپ نظم و ضبط اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں اور مربوط حکمتِ عملی سے کام لیں۔

تجربہ کار اور ماہر پراپرٹی ایجنٹ کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں

گھر کی فروخت کے لیے اپنے علاقہ کے ماہر اور قابلِ بھروسہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنے سے آپ کا کام آسان ہوسکتا ہے۔ وہ ناصرف آپ کے گھر کی درست قیمت کا تعین کرنے میں آپ کی مدد کرے گا بلکہ ممکنہ خریداروں کا بھی بندوبست کرسکتا ہے۔ اس کام کے لیے آپ کو ایسے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کا انتخاب کرنا چاہیے جو آپ کو درست مشورے دے اور درست سمت کا تعین کرنے میں آپ کی مدد کرے۔

اپنے لیے ایجنٹ کا انتخاب کرنے سے پہلے آپ کئی ایجنٹوں سے مل کر ان کے خیالات جان سکتے اور ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے بارے میں ان کی معلومات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی کہا جاسکتا ہے کہ وہ آپ کا رابطہ کسی قابلِ بھروسہ ایجنٹ کے ساتھ قائم کروائیں۔

اگر آپ ایک اچھا لائحہ عمل ترتیب دے کر اور پھر اس پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھر کو فروخت کے لیے مارکیٹ میں لاتے ہیں تو اس بات کے امکانات بڑھ جائیں گے کہ آپ اپنے گھر کو بروقت اور درست قیمت پر فروخت کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top