فیصل آباد میں رہائشی پلاٹ خریدنے کی 5 بہترین جگہیں

فیصل آباد بغیر کسی شک و شبے کے پاکستان کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک انڈسٹریل حب یعنی اس سے ملک کے بیشتر صنعتی تقاضے پورے ہوتے ہیں۔ مُلکی ٹیکسٹائل سیکٹر کا ایک بڑا حصہ یہاں موجود ہے۔ یہاں کی زراعت سے ملک کی اندورنی ضرویات اور برآمدات کا انتظام ہوتا ہے۔ یہ وہ شہر ہے جس سے ویلیو ایڈیڈ پراڈکٹس کا ہونا ممکن ہوتا ہے اور اس سے قومی خزانے کا پھلنا پھولنا یقینی بنتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

2016 میں ملکی جی ڈی پی میں فیصل آباد کی شراکت 18 ارب ڈالر رہی تھی۔ فیصل آباد میں کاروبار اور کاروباری مواقع کا اندازہ اسی بات سے لگا لیں کہ یہاں کا گھنٹہ گھر چوک 8 بازاروں کا ملاپ ہے۔ یہاں کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایف ڈی اے ہے یعنی فیصل آباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ہے۔

یہ دلیر اور خوبصورت لوگوں کا شہر ہے جن کا تعلق ملکی اصل یعنی اپنی ثقافت سے بہت گہرا ہے۔ کہیں بھی کوئی ثقافتی میلہ ہو، کہیں بھی کسی نہ کسی طور سے مُلکی مٹی اور مٹی سے محبت کا ذکر ہو، فیصل آباد کا اور یہاں کی اشیاء کا نام ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔

جہاں اتنے فوائد کی بات ہوگئی، وہیں یہ بات بھی ہوجائے کہ یہ جگہ رہائش کے لیے بھی بہترین ہے۔ آج کی تحریر یہاں کے بہترین رہائشی علاقوں کے بارے میں ہے۔ آپ کو اس تحریر میں یہاں کے بہترین علاقوں اور وہاں مختلف پلاٹ سائز کے عوض دستیاب ریٹس کا پتہ چلے گا۔

پیپلز کالونی

یہ کالونی فیصل آباد ریلوے اسٹیشن اور ہاکی اسٹیڈیم کے بلکل پاس ہے۔ یہ فیصل آباد کے مختلف مراکز سے جڑانوالہ روڈ، حبیب جالب روڈ اور خواجہ اسلام روڈ کے ذریعے مکمل طور پر ملی ہوئی ہے۔ یہاں بھی مکمل طور پر ایک فعال کمرشل علاقہ ہے، بہترین تعلیمی مراکز ہیں اور اعلیٰ ہیلتھ کیئر کی سہولیات موجود ہیں۔ یہاں بیکن ہاؤس سکول، سٹی سکول، فروبلز انٹرنیشل سکول جیسے معیاری تعلیمی نام موجود ہیں جو کہ آپ کو اس علاقے کی اہمیت اور مانگ کی صورتحال بتانے کے لیے کافی ہیں۔ یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 95 لاکھ سے 1 کروڑ کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 2.5 کروڑ تک ہے اور 1 کنال پلاٹ کی قیمت 3.5 کروڑ سے 4 کروڑ تک کے مابین ہے۔

جناح کالونی

یہ کالونی گلبرگ کے بلکل پاس ہے۔ یہ بھی شہر کے اہم مراکز سے جُڑی ہوئی ہے۔ یہاں پر بھی چہل پہل سے بھرپور کمرشل ایریا ہے جو کہ یہاں رہائشی پلاٹ ڈھونڈنے والوں کو ایک ایڈیشنل فائدہ پہنچاتا ہے۔ اسی کے پاس فیصل آباد کی مشہور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بھی ہے جس تک یہاں سے آسانی سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہاں نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور مسلم کمرشل بینک جیسے نام ہیں۔ یہیں انڈیپنڈنٹ میڈیکل کالج بھی ہے۔ یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 1.25 کروڑ سے 1.40 کروڑ تک کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 2.20 کروڑ سے 3 کروڑ تک کے مابین ہے اور 1 کنال پلاٹ کی قیمت 3.5 کروڑ سے لے کر 4 کروڑ کے مابین ہے۔

واپڈا سٹی

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، واپڈا سٹی کو ایمپلائیز کوپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نے بنایا ہے اور یہاں بہترین طرزِ زندگی کا تمام انتظام موجود ہے۔ یہ کنال روڈ کے بلکل ہمراہ ہے اور 650 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں بہترین انفراسٹرکچر کا انتظام بھی موجود ہے، روڈوں پر کارپیٹنگ بھی مکمل ہے جبکہ بجلی کی سپلائی بھی بلا تعطل جاری رہتی ہے۔ واپڈا سٹی بہت سی کمرشل سرگرمیوں کا مرکز رہتا ہے جس سے شہر کی مختلف ضروریات کے پورا ہونے کا انتظام ہوتا ہے۔ یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 50 لاکھ سے 60 لاکھ کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 80 لاکھ اور 1.2 کروڑ کے مابین ہے اور 1 کنال پلاٹ کی قیمت 1.8 کروڑ سے لے کر 2.20 کروڑ تک ہے۔

ماڈل سٹی ون

یہ جگہ بھی رہائشی پلاٹ کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔ یہ ایڈن ویلی کے بلکل ساتھ ہے جو کہ کنال ایکسپریس وے کے بلکل قریب ہے۔ ماڈل سٹی ون ابھی ڈیویلپمنٹ کے مرحلے میں ہے اور یہ بات مکمل وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ یہاں رہائشی پلاٹ ہر لحاظ سے بے فکری کی ضمانت ہے۔

ماڈل سٹی ون ایک محفوظ احاطہ ہے، اس کے گرد ایک حفاظتی پٹی ہے جس سے یہاں کے باسیوں کی حفاظت یقینی بنائی جاتی ہے۔ اسی طرح یہاں بہت سے پبلک پارکس، مساجد، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور گراسری اسٹورز موجود ہیں۔
یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 50 سے 60 لاکھ کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 95 لاکھ اور 1.10 کروڑ کے مابین ہے۔

عبداللہ گارڈن

اس فہرست میں آخری جگہ عبداللہ گارڈن ہے جو کنال ایکسپریس وے فیصل آباد کے ساتھ واقع ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی تعلیمی اور صحت کی سہولیات سے بھرپور ہے۔ مزید یہ کہ اس سوسائٹی میں بنیادی سہولیات جیسے پارکس، مساجد اور تفریحی مراکز موجود ہیں۔ عبداللہ گارڈن کی توسیع کی جارہی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ کہاں رہائشی پلاٹوں کی کس قدر مانگ ہے اور یہی توسیع ممکنہ خریداروں کو نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔
یہاں 5 مرلہ پلاٹ کی قیمت 65 لاکھ سے 75 لاکھ کے مابین ہے۔ اسی طرح 10 مرلہ پلاٹ کی قیمت 1.3 کروڑ سے 1.5 کروڑ تک کے بیچ میں ہے اور 1 کنال پلاٹ کی قیمت 2.5 کروڑ سے 3 کروڑ کے درمیان ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More

1 thought on “فیصل آباد میں رہائشی پلاٹ خریدنے کی 5 بہترین جگہیں”

Comments are closed.

Scroll to Top
Scroll to Top