گھر سے بہتر اپارٹمنٹ کیوں؟ وجوہات اور حقائق

حالیہ برسوں میں ڈیجیٹل دور نے ترقی کی بےشمار منازل طے کیں۔ اور مصنوعی ذہانت ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اپنے پنجے گاڑتی نظر آ رہی ہے۔ اسی طرح طرزِ رہائش میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ بلاشبہ رہائشی ترجیحات اور رجحانات نے دنیا بھر میں ایک اہم موڑ لیا ہے۔ اور ریئل اسٹیٹ کی دنیا میں ایک نئی جہت پیدا کرنے والا ملک پاکستان بین الاقوامی رجحانات متعارف کرانے میں مسلسل سرکرداں ہے۔ تاہم رہائش کے جدید تقاضوں اور آسان ترین مستقبل آج بھی افراد کے ذہنوں میں ایک دھندلہ خاکہ لیے ہے۔ یہی وجہ ہےکہ بیشتر لوگ صحیح وقت پر مناسب فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے گھر اور اپارٹمنٹ کا موازنہ کیا۔ نتیجتاً چند حقائق اور وجوہات ہمارے سامنے آئیں۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ موجودہ بدلتے دور میں گھر سے بہتر ایک اپارٹمنٹ کیونکر ہو سکتا ہے؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

سوالیہ نشان

 

اپنا گھر اور دورِ جدید کے تقاضے

کیا آپ آج بھی وہی ٹائپ رائٹر استعمال کرتے ہیں جو تقریباً دو سے تین دہائی پہلے کیا کرتے ہیں؟ کیا آپ کے گھر میں ایک بھاری بکس کی شکل میں موجود وہ ٹی وی آج بھی ہے، جو بلیک اینڈ وائٹ زمانے کی نشانی ہے۔ یقیناً نہیں۔ آپ آج کمپیوٹر سسٹم یا لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، سمارٹ ایل ای ڈی، سمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنی زندگی آسان اور ایڈوانس بنا چکے ہیں۔ تو صرف گھر ہی ایک ایسی چیز کیوں ہے جو بچپن سے آج تک آپ کے خوابوں میں سمایا ہے۔

 

خوابوں کے ’’گھر‘‘ سے آگے جہاں اور بھی ہیں

یقیناً آپ ایک اچھے مستقبل کے انتظار میں ہیں۔ فیملی گروتھ اور بچوں کے کیریئر کے لیے دن رات سوچتے ہیں۔ یہی ایک دن اور رات چوبیس گھنٹوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ کیا آپ بڑھتی ٹریفک، کئی کلو میٹر پر مشتمل راستوں، بے ہنگم شاپنگ سینٹرز اور ریسٹورنٹس کے وزٹ پر اپنے پورے چوبیس گھنٹے ضائع کرنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا قابلِ غور یہ ہے کہ ڈیجیٹل دور کے چند سیکنڈز میں رہنے والے سہولیات اور مراعات تک پہنچنے میں اتنا وقت کیوں ضائع کرتے ہیں۔

 

تازہ ہوا اور صاف صتھرا ماحول

 

پاکستان سے باہر لوگ اپارٹمنٹ کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟

خاندانوں اور افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد روایتی مکانات کے بجائے اپارٹمنٹ کا انتخاب کرتی ہے۔ اپارٹمنٹس کی رغبت ان کے بے شمار فوائد میں مضمر ہے۔ جو ایک جدید اور آسان طرز زندگی پیش کرتے ہیں۔ اور جدید معاشرے کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ تاہم ہمارے ملک پاکستان میں بڑھتی مہنگائی، حالات و واقعات اور سیاسی صورتحال میں گِھرے پاکستانیوں کے لیے جہاں شفافیت اور قانونی تقاضوں پر پورے اترتے پراجیکٹس کا فقدان ہے۔ وہیں جدید اپارٹمنٹس اور رہائشی کثیرالامنزلہ عمارات کے فوائد اور رہائشی سہولیات کی معلومات میں کمی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جدید طرزِ زندگی کا تابناک مستقبل سوالیہ نشان لیے نظر آتا ہے۔

 

کم لاگت پر مشتمل اپارٹمنٹس کہاں ہیں؟

بہت سے لوگوں کی طرف سے اپارٹمنٹس کو ترجیح دینے کی ایک بنیادی وجہ ان کا سستا ہونا ہے۔ مکانات کے مقابلے میں، اپارٹمنٹس قیمت اور ماہانہ اخراجات دونوں کے لحاظ سے کم لاگت کے حامل ہوتے ہیں۔ مزید یہ کہ اپارٹمنٹس عام طور پر پہلی بار خریدنے والوں یا محدود بجٹ والے افراد کے لیے زیادہ مناسب ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پور ایک عام اندازے کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں 10 مرلے پر مشتمل  گھر جہاں 5 سے 6 کروڑ کی لاگت میں دستیاب ہوگا۔ وہیں آپ امارات گروپ کے پراجیکٹ ’’امارات ریذیڈنسیز‘‘ میں ایک لگژری اپارٹمنٹ، مکمل فرنشڈ اور مسحور کن نظارے کے ساتھ صرف 2 سے 3 کروڑ میں حاصل کر سکتے ہیں۔ جو تقریباً آدھی قیمت کا واضح فرق ہے۔ امارات ریذیڈنسیز ’’اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن‘‘ کا وہ حصہ ہے جس کی تفصیل آگے موجود ہے۔

 

امارات ریذیڈنسیز لگژری اپارٹمنٹ

اپارٹمنٹ میں دستیاب سہولیات اور مراعات

اپارٹمنٹ کمپلیکس اکثر سہولیات کی ایک وسیع رینج پیش کرتے ہیں۔ اور معیار زندگی بہتر طور پر بڑھا سکتے ہیں۔ فٹنس سینٹرز، سوئمنگ پولز اور روف ٹاپ ریسٹونٹ جیسی سہولیات تک آسان رسائی فراہم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، واضح اور بڑی مراعات کے ساتھ بےشمار دیگر سہولیات میسر آتی ہیں، جن کا صحیح اندازہ آپ وہاں رہائش کے بعد ہی لگا سکتے ہیں۔

لہٰذا یہ سہولیات انفرادی دیکھ بھال یا مہنگی رکنیت کی ضرورت کو ختم کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ رہائشیوں کو کمپلیکس سے دور جائے بغیر پریشانی سے پاک طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔

 

اپارٹمنٹس کی سیکورٹی اور حفاظت

اپارٹمنٹ میں رہائش اکیلے مکانات کے مقابلے میں تحفظ کا زیادہ احساس پیش کرتی ہے۔ زیادہ تر اپارٹمنٹس پر مشتمل عمارتوں میں حفاظتی اقدامات ہوتے ہیں جیسا کہ کنٹرولڈ اینٹرنس (داخلے کے نظام) نگران کیمرے اور موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈز وغیرہ۔ علاوہ ازیں پڑوسیوں کی قربت بھی سیکورٹی کا ایک اضافی کام کرتی ہے۔ اور رہائشیوں کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔ خاص طو رپر اکیلے رہنے والے افراد خود کو حفاظتی حصار میں محسوس کرتے ہیں۔ اور کسی بھی اجنبی کے اچانک وارد ہونے یا کسی بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنے سے محفوظ رہتے ہیں۔

 

اپارٹمنٹ کمپلیکس کی سیکورٹی

 

دیکھ بھال اور تزئین و آرائش جیسی ذمہ داریوں سے دوری

اپارٹمنٹ میں رہنے کا ایک اور اہم فائدہ دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کی کم ذمہ داری ہے۔ ایک گھر میں، گھر کے مالکان جائیداد کی دیکھ بھال کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہوتے ہیں، جو بلاشبہ وقت طلب اور مہنگا ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس، اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کے پاس عام طور پر مرمت، تزئین و آرائش اور دیکھ بھال کے لیے عملہ دستیاب ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ افراد کو جائیداد کی دیکھ بھال کے اضافی دباؤ کے بغیر اپنی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

 

اپارٹمنٹ میں رہائش، آسان آمد و رفت اور نقل و حرکت

اپارٹمنٹس زیادہ حد تک لچک دار ماحول اور نقل و حرکت پیش کرتے ہیں۔ جو انہیں ان افراد کے لیے مثالی بناتے ہیں جو متحرک طرز زندگی ترجیح دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں، شہر سے دور ہونے کی بناء پر آپ کئی دن اپنے رہائش کی حفاظت سے متعلق بغیر فکر مند ہوئے گزار سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ اپارٹمنٹ کرائے پر دینے یا فروخت کرنے سے قبل رہائشی علاقوں یا محلوں کی نسبت جانچ پڑتال کے معاملات میں آسانی ہوتی ہے۔

 

اپارٹمنٹ کمپلیکس میں آسان آمد و رفت

 

اپارٹمنٹ کمپلیکس میں کمیونٹی اور سماجی میل جول

دوسرے رہائشیوں کے قریب رہنا کمیونٹی اور سماجی تعامل کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ اپارٹمنٹ کمپلیکس اکثر سماجی تقریبات یا سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ جس سے رہائشیوں کو اپنے پڑوسیوں سے ملنے اور روابط قائم کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔ لہٰذا کمیونٹی کا یہ احساس پہلے سے رہائش پزیر افراد کے ساتھ ساتھ، علاقے میں نئے اور اپنے سماجی دائرے کو بڑھانے والوں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

 

اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن کیا ہے؟

اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن پراجیکٹ "رہائش، بزنس، شاپ اینڈ پلے” کے فلسفے پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اور اس کا مقصد اپنے رہائشیوں کو ایک مکمل جہان کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔ یہ شہری منصوبہ بندی میں ایک نئے لینڈ مارک کی نمائندگی کرتا ہے۔ علاوہ ازیں رہائشی، کمرشل اور تفریحی مقامات کو یکجا کر کے، اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن نے ایک منفرد شہری ماحولیاتی نظام ترتیب دیا ہے۔ ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد کے نمایاں مقامات میں گرینڈ بازار، مال آف امارات اور امارات ریذیڈنسیز جیسے شاہکار شامل ہیں۔ لہٰذا دبئی ڈاؤن ٹاؤن کی طرز پر مبنی اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن متعدد رہائشی اور تجارتی مقامات سے 5کلو میٹر کے دائرے میں قائم ہے۔ اور یہی خوبی اسے 7 لاکھ رہائشیوں کے لیے ایک ترجیحی منزل بناتی ہے۔

اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن سے متعلق مزید معلومات اور تفصیلات آپ ہمارے دیگر بلاگز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

 

مال آف امارات، اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن

 

اگرچہ اپارٹمنٹ اور مکان کے درمیان انتخاب کا انحصار بالآخر انفرادی ترجیحات اور حالات پر ہوتا ہے۔ تاہم یہ بات ناقابل تردید ہے کہ اپارٹمنٹس بہت سے فوائد پیش کرتے ہیں۔ کم لاگت اور سہولیات سے لے کر سیکورٹی اور سماجی تعامل تک، اپارٹمنٹس ایک جدید طرز زندگی فراہم کرتے ہیں۔ لہٰذا اسی طرح یہ آج کے معاشرے کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ جیسا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپارٹمنٹ میں رہنے کے فوائد تسلیم کرتے ہیں۔ اور بلاشبہ اس ہاؤسنگ آپشن کو اپنانے والوں کا رجحان آنے والے سالوں میں بڑھتا رہے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top