سرمایہ کار کے لیے ہاؤس فلپنگ کتنی مفید؟

کسی بھی کاروبار میں منافع حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ ایک بڑھئی لکڑی خرید کر اسے تراش خراش کے بعد ایک خوبصورت شکل میں ڈھالتا ہے۔ جس کی پائیداری اور دلکشی کے سبب لوگ اسے خرید کر اپنے گھروں کی زینت بناتے ہیں اور استعمال میں لاتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 فنونِ لطیفہ سے شغف رکھنے والے آرٹسٹ مختلف رنگوں اور برش کی مدد سے ایک شاہکار تیار کرتے ہیں۔ اور مارکیٹ میں نام کمانے کے ساتھ اپنے تخلیقی شاہکار کے مہنگے دام لگوانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

اسی طرح، اگر ہم بات کریں پراپرٹی سے منسلک کاروبار کی تو ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اپنے کاروبار میں اضافے اور منافع کے لیے مختلف طرز کی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ جن میں سے ایک ہاؤس فلپنگ ہے۔ ایک سرمایہ کار کے لیے ہاؤس فلپنگ کتنی اور کیسے مفید ثابت ہو سکتی ہے؟ اس سے متعلق کچھ پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔

 

پرانے گھر کو تعمیر و مرمت سے نئے میں تبدیل کرنے کا ایک تصور

 

ہاؤس فلپنگ کیا ہے؟

ریئل اسٹیٹ سرمایہ کار پہلے سے تعمیر شدہ گھر خریدتے ہیں۔ اور اسے اچھے منافع پر ایک دوسرے خریدار کو فروخت کر دیتے ہیں۔ لیکن ہاؤس فلپنگ کا اصل مطلب گھر کو موڈیفائی کرنا ہے۔ یعنی اس میں کم یا زیادہ پیمانے پر تعمیر و مرمت، انٹیریئر ڈیزائننگ یا پھر ضرورت اور جدید طرزِ تعمیر کے مطابق گھر میں تبدیلی کرنا۔ اور پھر فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کرنا ہے۔ اس کے برعکس، کسی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت کے بغیر بھی سرمایہ کار موجودہ پراپرٹی کی مانگ میں اضافے کی بنا پر اسے اچھے منافع کے ساتھ فروخت کر سکتا ہے۔

کچھ سرمایہ کار ہاؤس فلپنگ کے ارادے سے ہی گھر خریدتے ہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ گھر کو واقعی جدید طرزِ تعمیر کے مطابق مرمت اور ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ جبکہ کچھ سرمایہ کار پراپرٹی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر منافع کے حصول کے لیے ایسا کرتے ہیں۔

تاہم، سرمایہ کاروں کے لیے ہاؤس فلپنگ سے قبل منافع بخش پہلوؤں کو مدِنظر رکھنا ضروری ہے۔ جس میں مارکیٹ ویلیو سے آگاہی رکھنے والے ایجنٹس اور ٹھیکیدار مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزید براں، تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش اور رینوویشن کے لیے سرمائے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ جو بہتر منافع کے لیے اہم ہے۔ لہٰذا، گھر خریدنے سے قبل اس پر آنے والے خرچ کا تخمینہ لگانا نہایت اہم ہے۔

 

گھر کی مرمت سے قبل اور بعد کے تصور پر مبنی ایک تصویر

 

ہاؤس فلپنگ کے فوائد

پرانے یا پہلے سے تعمیر شدہ گھر خرید کر ایک ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد منافع کے ساتھ معلومات، تجربہ اور مارکیٹ میں اچھا نام کما سکتے ہیں۔

فوری منافع

معلومات اور تجربات

کاروبار میں اضافہ

مارکیٹ میں پہچان اور ساکھ میں اضافہ

مقصد کا حصول

 

فوری منافع

ہر سرمایہ کار کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے جلد از جلد منافع کا حصول ہو۔ اگرچہ، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں منافع کمانے کے لیے مختلف طرز سے سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ لیکن ہاؤس فلپنگ سرمایہ کاری میں آپ فوری ردِ عمل اور منافع کما سکتے ہیں۔ لہٰذا، فوری منافع ہاؤس فلپنگ کے واضح فوائد میں سے ایک ہے۔ اسی طرح، اچھے ٹھیکیدار، معمار اور وینڈرز آپ سے جُڑ کر ہاؤس فلپنگ منافع میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

 

ایک سرمایہ کار تیر کے نشان سے منافع بخش سطح کا تعین کرتے ہوئے

 

معلومات اور تجربات

کسی بھی شعبے میں کام کرنے کے لیے اس سے منسلک افراد سے وابستگی اور میل جول مختلف پہلوؤں سے آپ کو روشناس کراتا ہے۔ اور اسی کے باعث معلومات اور تجربات میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

ہاؤس فلپنگ جہاں آپ کو فوری منافع دیتی ہے۔ وہیں کم وقت میں متعدد تجربات سے گزارتی ہے۔ اور تجربات کی بدولت آپ کی معلومات میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔ لہٰذا، ہاؤس فلپنگ میں سرمایہ کاری کرنے والے سمجھداری اور تجربہ کاری کی بنا پر متعدد فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں طرزِ تعمیر کے مخلتف پہلوؤں سے لے کر تعمیراتی رجحانات اور مارکیٹ ویلیو سے متعلق آگاہی مفید ثابت ہوتی ہے۔

گھر خریدنے سے آپ موجودہ قوانین اور لین دین کے معاملات سے آگاہ ہوتے ہیں۔ تعمیراتی مٹیریل کی خریداری آپ کو میعار اور داموں کے ساتھ مارکیٹ میں گردش کرتی منفی اور مثبت معلومات کا علم دیتی ہے۔ انٹیریئر ڈیزائننگ سے آپ جدید طرز پر مبنی رجحانات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ ٹھیکیداروں اور معماروں سے آپ کو تعمیراتی کام کروانے اور مقررہ وقت میں تکمیل سے متعلق مختلف پہلوؤں کی سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں، اگلے پراجیکٹ کے لیے بجٹ بنانے میں آسانی میسر ہوتی ہے۔

 

تجربات کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے شخص کا تخیل

 

کاروبار میں اضافہ

یقیناَ منافع، معلومات اور تجربات کاروبار میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ ایک کامیابی مزید کامیابیوں کی ضامن ہوتی ہے۔ ہاؤس فلپنگ میں اگر آپ بہتر تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش اور منافع حاصل کر چکے ہیں۔ تو ان تجربات کی بدولت آپ ہاؤس فلپنگ میں مزید سرمایہ کاری بآسانی کر سکتے ہیں۔ منافع بخش سرمایہ کاری سے مزید سرمایہ کاری کے راستے کھلتے ہیں۔ تجربے اور معلومات کی بنا پر خرید و فروخت کرنے والے کلائنٹ اور تعمیراتی شعبے سے منسلک افراد سے آپ کے رابطے استوار ہوتے ہیں۔ اور یوں آپ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے ایک کامیاب سرمایہ کار  کے سفر کی جانب گامزن ہو جاتے ہیں۔

 

ایک سرمایہ کار ڈیجیٹل سکرین پر موجودہ سال کی ترقی کی نشاندہی کرتے ہوئے

 

مارکیٹ میں پہچان اور ساکھ میں اضافہ

اچھے سرمایہ کار کو نہ صرف ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے منسلک تمام افراد پہچانتے ہیں۔ بلکہ اچھے کاروباری اخلاق، معلومات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنا پر اسے عام لوگوں میں پہچان ملتی ہے۔ مارکیٹ میں جان پہچان اور بہترین ساکھ کی بدولت لوگ اعتبار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کلائنٹ اور شعبے سے منسلک افراد دیگر حوالہ جات کا سبب بنتے ہیں۔ اور مارکیٹ میں آپ کی پہچان اور ساکھ مضبوط ہوتی ہے۔

 

دو کامیاب کاروباری خواتین میٹنگ کے بعد ہاتھ ملاتے ہوئے

 

مقصد کا حصول

دنیا بھر کے سرمایہ کار اور کاروباری افراد اپنی محنت اور مسلسل جدو جہد سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے جاتے ہیں۔ اور ایک دن عروج پر پہنچ کر انہیں وہ بلندی حاصل ہوتی ہے جسے ہم مقصد کا حصول کہتے ہیں۔

جس طرح کچھ کاروباری افراد خام مال خرید کر اس سے جدید اشیا مرتب کرکے فروخت کرتے ہیں اور یوں منافع کماتے ہیں۔ اسی طرح ہاؤس فلپنگ ایک ناقابلِ قبول چیز کو قابلِ فہم بنا دیتی ہے۔ اور یوں وہ شے بھی جاذبِ نظر بن جاتی ہے جو کسی کی نگاہ کا محور نہیں ہوتی۔

 

ٹارگٹ بورڈ کے درمیان ہدف پر لگے ہوئے تین تیروں پر مشتمل تصویر

 

دورِ جدید کے بازی پلٹ دینے والے سرمایہ کاروں میں آپ کا شمار بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ہاؤس فلپنگ کی طرح آپ اپنی جدوجہد کو فلپ کر لیں۔ اپنی نیٹ ورکنگ پر کام کریں اور منافع بخش سرمایہ کاروں کی لائن میں قدم رکھ دیں۔

تجویز: ہاؤس فلپنگ سے قبل گھر کی بنیادوں کی پائیداری اور مضبوطی کا یقین بھی انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top