سیرامک اور شیشے کی ٹائلز کا تقابلی جائزہ

گھر کے باتھ روم کو خوبصورت ٹائلز سے آراستہ کرنا حسِ لطیف رکھنے والے افراد کا خواب ہوتا ہے۔ باتھ روم کو خوبصورت بنانے کے لئے سیرامک اور شیشے کی ٹائلز کو اعلیٰ معیار کی آرائش تصور کیا جاتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کی اس تحریر میں ہم یہاں سیرامک اور شیشے کی ٹائلز کا تقابلی جائزہ پیش کریں گے تاکہ آپ دونوں میں سے کسی بھی ایک قسم کی ٹائل کے انتخاب سے قبل فوائد اور نقصانات دونوں سے آگاہ ہوں۔

چلیے، شروع کرتے ہیں۔

باتھ روم میں گلاس ٹائلز کے استعمال کے فوائد

گلاس ٹائلز باتھ روم کو دِکھنے میں خوبصورت اور پُرآسائش بنا دیتی ہیں اور اس کے حسن و جمال میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ یہ مختلف رنگوں، شکلوں اور سائز میں مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔ آپ اپنے باتھ روم کے لئے مختلف رنگوں کی ٹائلز کا انتخاب کر کے اپنے باتھ روم کو دیدہ ذیب بنا سکتے ہیں۔

یہ ٹائلز دیرپا اور پائیدار ہوتی ہیں اگر ان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پانی بالکل بھی جذب نہیں کرتی جس کی وجہ سے ٹائلز خراب نہیں ہوتی۔ یہ ٹائلز دباؤ میں آسانی سے نہیں ٹوٹتی اس لئے یہ باتھ روم کے فرش کے لئے بہترین انتخاب سمجھی جاتی ہیں۔

گلاس ٹائلز کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ آپ کے باتھ روم کے اندرونی حصے کا کشادہ منظر پیش کرتی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ کہ شیشے کی ٹائلز روشنی کو منعکس کرتی ہیں جس سے آپ کا باتھ روم اپنے آپ چمکدار اور کشادہ دکھائی دیتا ہے۔

شیشے کی ٹائلز کی دیکھ بھال میں بھی کم خرچ آتا ہے جس کی وجہ سے ان کا خیال رکھنا نہایت آسان ہو جاتا ہے۔ محض پانی اور سرکے کے محلول سے فرش کی صفائی نہایت آسان ہے۔

ان ٹائلز میں داغوں کے خلاف مزاحمتی قوت پائی جاتی ہے اس لئے آسانی سے میلی نہیں ہوتی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو کسی قسم کا زنگ نہیں لگتا اور نہ ہی یہ خراب ہوتی ہیں اس لئے یہ اچھا انتخاب ثابت ہو سکتی ہیں۔

باتھ روم میں گلاس ٹائلز لگانے کے نقصانات

ان ٹائلز کو واش روم میں نصب کرنا ایک مشکل کام ہے۔ تنصیب کے دوران ان کے ٹوٹنے کا خدشہ بھی لاحق ہوتا ہے۔ ان کو نصب کرنے کے بعد مکمل طور پر سیٹ ہونے میں لگ بھگ 7 دن لگ سکتے ہیں۔

یہ ٹائلز سیرامک ٹائلز کی نسبت مہنگی سمجھی جاتی ہیں۔ اس لئے اگر آپ کا بجٹ محدود ہے تو یہ ٹائلز موزوں آپشن نہیں ہو سکتا۔

ان ٹائلز کو کسی بھی قسم کے داغ یا پانی سے نقصان نہیں ہوتا لیکن یہ کھرونچ کے خلاف مزاحمت نہیں رکھتی۔ انہیں کھرونچ سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی صفائی ایسی مصنوعات سے کی جائے جن سے ان پر کھرونچ نہ آئے۔

شیشے کی ٹائلز سے بنا فَرش اپنے روشن و چمکدار ہونی کی خصوصیت کی وجہ سے داغوں کو نمایاں کر دیتا ہے۔ اس وجہ سے اس کو مسلسل صاف رکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

سیرامک ٹائلز نصب کرنے کے فوائد

یہ شیشے کی ٹائلز کے مقابلے میں سستی اور بجٹ کے موافق سمجھی جاتی ہیں۔ یہ مختلف قیمتوں میں دستیاب ہوتی ہیں اور فرش کے ساتھ ساتھ دیواروں کے لئے بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

پائیداری میں بھی یہ ٹائلز کسی سے کم نہیں۔ تعمیراتی مارکیٹ میں یہ مضبوط اور پائیدار ٹائلز سمجھی جاتی ہیں۔

شیشے کی ٹائلز کی طرح ان کی صفائی بھی بہت آسان ہوتی ہے۔ یہ ہلکے صابن اور پانی کے محلول سے باآسانی صاف کی جا سکتی ہیں۔ اس سے بنے فرش یا دیواروں کو بالکل نیا جیسا بنانے کے لئے اسٹور سے خریدا ہوا عام کلینر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ ٹائلز مختلف قسم کے رنگوں، ساخت اور اشکال میں مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہیں جو آپ کے باتھ روم کی جمالیاتی کشش میں اضافہ کرتی ہیں۔

شیشے کی ٹائلز کی نسبت ان کو نصب کرنا بھی انتہائی آسان ہے۔

سیرامک ٹائلز استعمال کرنے کے نقصانات

غیر چمکدار سیرامک ٹائلز آسانی سے داغدار ہو جاتی ہیں اس لئے باتھ روم میں نصب کرنے کے لئے موزوں نہیں۔

باتھ روم میں نصب کرنے کے لئے آپ کو چمکدار سیرامک ٹائلز کا انتخاب کرنا چاہئے۔

یہ ٹائلز ہاتھ سے بنی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی تنصیب کے وقت آپ کو معمولی خامیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حرفِ آخر

باتھ روم کی ٹائلز کا انتخاب آپ کے بجٹ اور آپ کی ذاتی ترجیحات پر منحصر ہوتا ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو شیشے اور سیرامک ٹائلز کے مابین ایک تقابلی جائزہ کر کے ان کے فوائد اور نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ یہ اہم معلومات حاصل کرنے کے بعد آپ باآسانی اپنے باتھ روم کے لیے ٹائلز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top