گھر کی سجاوٹ میں بچت اور اخراجات کن آئٹمز پر کریں؟

موسم کی تبدیلی ہو یا سجاوٹ کا انداز پرانا ہو چکا ہو۔ ایک ہی سٹائل سے بوریت ہو جائے یا رنگوں کا امتزاج نیا نہ رہے۔ اسے تبدیل کرکے نئے ٹرینڈ اور طور طریقوں کے مطابق ڈھالنا پرانے وقتوں سے چلا آ رہا ہے۔ گویا گھر کی سجاوٹ کامرحلہ کبھی پرانا نہیں ہوتا۔ اور خواتین اسے ایک مشغلے کے طور پر اپنا کر محبت اور الفت سے گھر کے ایک ایک حصے کی تزئین و آرائش پر توجہ دیتی ہیں۔ تاہم، موجودہ مہنگائی کے دور میں گھر آراستہ کرنے کے لیے چھوٹی سی چھوٹی چیز پر بھی زائد خرچ آتا ہے۔ اس کے برعکس گھر کے کچھ حصے اور اشیاء ایسی ہیں جن میں سے کچھ پر خرچ کرنا مناسب جبکہ کچھ ناقابلِ خرچ ہیں۔ لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ گھر کی سجاوٹ میں بچت اور اخراجات کن آئٹمز پر ضروری ہیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گھر کی سجاوٹ میں منفرد طرزِ آرائش

 

گھر کی سجاوٹ میں اخراجات کہاں کریں؟

گھر کی آرائش کی بات ہو یا دیگر کسی حصے کی تعمیر و مرمت کی۔ اخراجات کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم سمجھداری کا تقاضا یہی ہے کہ تمام تر آئٹمز پر جیب خالی کرنے کے بجائے ان اشیاء پر خرچ کیا جائے جو زیادہ قابلِ اثر اور ضروری ہوں۔ جیسا کہ

صوفہ سیٹ اور کرسیاں

ڈائئنگ ٹیبل

بیڈ اور میٹریس

 

گھر کی سجاوٹ میں خوبصورت سرمئی اور زرد صوفہ

 

گھر کی سجاوٹ میں صوفہ، کاؤچ اور کرسیوں پر خرچ کریں

گھر میں بیٹھنے کی جگہوں اور آئٹمز کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ جن میں صوفہ سیٹ، کاؤچ، سیٹی اور کرسیاں شامل ہیں۔ صوفہ ہوں یا کرسیاں، ان کا آرام دہ ہونا کسی کی بھی اولین پسند ہوتی ہے۔ دریں اثناء اسے خوبصورت اور پر کش ہونا چاہیئے جو گھر کی سجاوٹ میں چار چاند لگائے۔ لہٰذا صوفہ، کاؤچ اور کرسیوں پر خرچ کرنا ایک بہتر حل ہے۔ جس کے لیے آپ لیدر، لنن، کاٹن، سلک یا دیگر فیبرک پر مشتمل صوفے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، آپ صوفہ پوشش کے ذریعے نئے اور پسندیدہ صوفہ کورز سے آراستہ کروا سکتے ہیں۔مزید یہ کہ زائد استعمال اور گھر میں بچوں کی موجودگی کے پیشِ نظر آپ ایسے صوفے اور کرسیوں کا انتخاب کریں جن کی صفائی ستھرائی آسان ہو۔

 

گھر کی سجاوٹ میں گہرے نیلے رنگ کا صوفہ

 

گھر کی سجاوٹ میں ڈائننگ ٹیبل پر اخراجات کیوں ضروری؟

ڈائننگ ٹیبل کی گھر کی سجاوٹ میں ایک الگ اہمیت ہے۔ یہ نہ صرف خوبصورت اضافہ ہے بلکہ  شاہانہ اور پر وقار طرزِ زندگی کا منفرد انداز ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ڈائننگ ٹیبل میں جدت دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر تیار شدہ ڈائننگ ٹیبلز دستیاب ہیں۔ جن میں کم قیمت سے لے کر بیش قیمت میزیں تک شامل ہیں۔ تاہم، الگ اور جداگانہ پسند کے مالک لوگ آرڈر پر بھی سپیشل تیار کرواتے ہیں۔ مزید براں، پہلے بھاری لکڑی پر مبنی میز پسند کی جاتی تھیں، جس کا آج بھی ٹرینڈ ختم نہیں ہوا۔ لیکن اب شیشے کی بنی ڈائننگ ٹیبل زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ لکڑی کے مقابلے میں شیشے پر مبنی ڈائننگ ٹیبل دیکھنے میں بہت اسٹائلش اور خوبصورت لگتی ہیں۔ لہٰذا جاذبِ نظر ڈائننگ ٹیبل پر خرچ کرنا غیر مناسب نہیں۔

 

گھر کی سجاوٹ میں ڈائننگ ٹیبل پر اخراجات

 

گھر کی سجاوٹ میں بیڈ روم پر خرچ کیا تبدیلی لاتا ہے؟

بیڈ روم گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے۔ جو آپ کے آرام اور آسائش کا مسکن ہوتا ہے۔ دن بھر کی تھکن ہو یا پُر سکون نیند کی تلاش، بیڈ روم ہی آپ کے لیے بہترین آرام دہ جگہ ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح، بیڈ اور اس پر موجود میٹریس کمرے کے وہ بنیادی آئٹمز ہیں۔ جو  آرام اور سکون فراہم کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہیں۔

لہٰذا آرام طلبی اور بہتر نیند کی خاطر آپ کوالٹی پر مبنی بیڈ اور میٹریس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ میٹریس میں  سادہ اور سپرنگ میٹریس کے علاوہ دیگر آرام دہ فوم بھی مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ جن پر آپ اپنی پسند کے مطابق ایک فائدہ مند خرچ کر سکتے ہیں۔

 

گھر کی سجاوٹ میں بیڈروم کی اہمیت

 

گھر کی سجاوٹ میں بچت کہاں کریں؟

یوں تو بچت کا زمانہ شاید کہیں پیچھے رہ گیا ہے۔ تاہم آج بھی کفایت شعار خواتین و حضرات کی کمی نہیں۔ اگرچہ بہت سا پیسہ ہم منٹوں میں خرچ کر سکتے ہیں۔ لیکن چیلنج اگر بچت کا ہو تو خواتین بہت سے لوگوں کو اس  میدان میں پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔ ساتھ ہی کم خرچ بالا نشیں جیسی مثالوں پر بھی اکثر خواتین پوری اترتی ہیں۔ کیونکہ وہ کم اخراجات میں بہت کچھ بخوبی نبھا لیتی ہیں۔ لہٰذا، گھر کی سجاوٹ میں بچت کے معیار پر پوری اترتی خواتین کے لیے ضروری ہےکہ کچھ آئٹمز پر خرچ کرنے سے پرہیز کریں۔ جائزہ لیتے ہیں وہ آئٹمز کون سے ہیں۔

غیر اہم اور بلا ضرورت خریداری

رنگ برنگی چھوٹے اور بڑے کشن

شیلف اور میز

 

شیلف میں موجود مختلف آئٹمز

 

گھر کی سجاوٹ میں غیر اہم اور بلا ضرورت خریداری

بلا ضرورت اور غیر اہم خریداری کا حجم بہت بڑا ہے۔ یعنی سجاوٹ کی خاطر وہ آئٹمز خرید لینا جن کی ضرورت نہیں یا پھر گھر میں جگہ نہیں۔ مثال کے طور پر ہم نے بیٹھنے کے لیے صوفہ اور کرسیوں پر خرچ کیا۔ لیکن اگر ہم ساتھ ہی اس رنگ کے ڈیکوریشن پیس، وال ہینگنگ آئٹمز یا دیگر اشیاء خریدیں گے۔ تو یقیناً یہ غیر اہم ہو گا۔ مزید براں، مصنوعی پودے اور گلدان بھی بلا ضرورت ہیں۔ لہٰذا، سجاوٹ کے لیے ضروری نہیں کہ غیر اہم چیزوں کو ترجیح دے کر بچت کرنے کے بجائے اخراجات میں اضافہ کر لیں۔

 

گھر کی سجاوٹ میں غیر ضروری آئٹمز

 

گھر کی سجاوٹ میں رنگ برنگی چھوٹے اور بڑے کُشن پر خرچ مت کریں

سجاوٹ اور تزئین و آرائش کے معاملات میں کسی حد تک احتیاط بھی ضروری ہوتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہ اگر آپ کے گھر کو نئے طرز میں آراستہ ہونے کی ضرورت ہے۔ اور آپ سجاوٹ کے لیے کچھ نئے پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں تو ضروری نہیں کہ آپ ایک بے ہنگم ماحول پیدا کر لیں۔ اور بے شمار رنگ برنگے صوفہ کُشن اور تھرو پِلوز کی بھرمار کر دیں۔ یقیناً یہ وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کا ضیاع ہے، کیونکہ آج کل مہنگائی کے دور میں کچھ بھی سستا اور مفت نہیں۔ لہٰذا، مختلف رنگوں میں دستیاب کشن خریدنے سے پرہیز کریں اور پیسوں کی بچت کریں۔

 

صوفے پر موجود لا تعداد چھوٹے اور بڑے کشن

 

گھر کی سجاوٹ میں شیلف اور میز پر اخراجات ضروری نہیں

جدید انٹیریئر ڈیزائننگ نے سجاوٹ میں بے شمار آئٹمز کو منفی کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ متعدد ڈیزائننگ کے جدید انداز بہت سی ضروری اشیاء کی کمی پوری کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، گھر کی جگہ گھیرنے میں بھی بہت سی سجاوٹی اشیاء اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تاہم ایسی بڑے حجم پر مشتمل چیزیں جیسا کہ کتابوں والی یا سجاوٹی شیلف ہمیں تزئین و آرائش کے مقصد سے نہیں خریدنی چاہئیں۔ مزید براں وہ میز یا ٹیبل جو زیرِ استعمال نہیں آ سکتی۔ اور نہ ہی کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ سجاوٹ کے طور پر خریداری کے لیے قطعی موزوں نہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top