ماربل سے تعمیر شدہ سیڑھیوں کے فوائد و نقصانات

گھر کے اندرونی حصے کی سیڑھیاں اگر جاذبِ نظر ہوں تو پورے گھر کا منظر یکسر پُرکشش دکھائی دیتا ہے۔ ایسے میں ماربل اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے اور اس سے بنی تعمیرات بھی منفرد دکھائی دیتی ہیں۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو ماربل سے تعمیر شدہ سیڑھیوں کے فوائد و نقصانات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ماربل عرصہ دراز سے استعمال ہونے والا کنسٹرکشن میٹیریل ہے اور آج بھی اپنی شہرت و وقعت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ آج بھی یہ بیشتر افراد کا انتخاب ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو اس کے فوائد و نقصانات کے بارے میں تفصیلاً بیان کرتے ہیں۔

ماحول دوست

کسی بھی کنسٹرکشن میٹیریل کی اعلیٰ خصوصیات میں سے ایک خصوصیت اس کا ماحول دوست ہونا ہے۔ ماربل یا سنگِ مرمر بھی جس کو کہا جاتا ہے، ماحول دوست ہوتا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کے میٹیریل کی کوالٹی پر فرق نہیں آتا۔ یہ شدید گرمی، سردی، بہار اور خزاں الغرض ہر طرح کے موسم کے لیے نہایت موزوں کنسٹرکشن میٹیریل سمجھا جاتا ہے۔

marble sy tameer seerhi

زائد قیمت کا حامل

ماربل ایک اعلیٰ پائے کا کنسٹرکشن میٹیریل ہونے کے ساتھ ساتھ جیب پر بھی بھاری ہوتا ہے۔ گھر کو پُرکشش بنا دینے والا یہ کنسٹرکشن میٹیریل مہنگا ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے گھر کی تعمیر کے دوران سیڑھیوں کو ماربل سے تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو اس ذوق کی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار رہیے۔

 

پائیداری کی ضمانت

ماربل ایک پائیدار کنسٹرکشن میٹیریل ہے جو دہائیوں تک قائم رہتا ہے۔ یہ بِنا کسی ٹوٹ پھوٹ کے عرصہ دراز تک آپ کا ساتھ دیتا ہے۔ پائیداری کسی بھی کنسٹرکشن میٹیریل کی نہایت اہم خصوصیت ہوتی ہے۔ اس کو کسی قسم کی مزید تزئین و آرائش کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ اس میں وقت کے ساتھ دراڑیں بھی نہیں پڑتی اور یہ دہائیوں تک اپنی اصل حالت میں قائم رہتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ گھر کی سیڑھیوں کی تعمیر ایسے کنسٹرکشن میٹیرل سے ہو جو پائیدار بھی ہو اور جاذبِ نظر بھی تو ماربل ایک بہترین انتخاب ہے۔

دیکھ بھال کی ضرورت

ماربل سے تعمیر شدہ سیڑھیوں کو دیکھ بھال کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ یہ ہمہ وقت اپنی مکمل چمک دمک کے ساتھ برقرار رہیں۔ ماربل پر باآسانی داغ لگ جاتے ہیں اس لیے یہ ضروری امر ہے اس کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔ ماربل کی سیڑھیوں کو وقتاً فوقتاً کسی پروفیشنل سے پالش کرواتے رہنا چاہیے تاکہ اس کی چمک دمک برقرار رہے۔

marble staircase

منفرد و مختلف ڈیزائن

ماربل کی سلیب یا ٹائل سے تعمیر فرش کی اپنی انفرادیت ہوتی ہے۔ اس کی ہر سیڑھی کا ڈیزائن مختلف ہوتا ہے اور نہایت پُرکشش دکھائی دیتا ہے۔ ماربل کی یہ انفرادیت اور کسی کنسٹرکشن میٹیریل میں نہیں پائی جاتی۔ اسی انفرادیت کی بِنا پر آج بھی ماربل دیگر فرش یا سیڑھیاں تعمیر کرنے والے میٹیریل کی اقسام کی نسبت اکثر افراد کا اولین انتخاب ہوتا ہے۔

پھسلن کا باعث

ماربل کے پتھر کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ فرش گیلا ہونے کی صورت میں انتہائی پھسلن کا باعث بنتا ہے اور یہ عین ممکن ہے کہ آپ جلدی میں سیڑھیاں چڑھتے یا اترتے ہوئے پھسلن کے باعث گِر پڑیں۔ اسی لیے یہ گھر کے اندرونی حصے کی تعمیر کے لیے زیادہ موزوں سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ بیرونی حصہ بارش کے باعث پھسلن کا باعث بنتا ہے۔

گھر کے اندرونی حصے میں پھسلن کا خطرہ کم ہوتا ہے لیکن احتیاط پھر بھی ضروری ہے۔ بچوں کا تحفظ اس معاملے میں نہایت اہم ہے۔ صفائی کی غرض سے دھوئی گئی ماربل کی سیڑھیاں بھی پھسلن کا باعث بن سکتی ہیں اگر مناسب احتیاط نہ برتی جائے۔ ایسے میں گھر میں کھیلتے بچوں کو پھسلن کے باعث چوٹ لگ سکتی ہے اور زخمی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ بچوں کو بالخصوص محفوظ رکھا جائے۔

marble

ماربل کا استعمال

ماربل کے جدید ڈیزائنز رہائشی و کمرشل دونوں طرز کی تعمیرات میں استعمال ہوتے ہیں۔ ماربل کے مہنگا ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ سیڑھیوں کی مکمل تعمیر ماربل کے بجائے کنکریٹ سے کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کنکریٹ سے سیڑھیوں کی تعمیر کے بعد ان پر ماربل کی ٹائلز نصب کی جاتی ہیں۔ یوں سیڑھیاں نہ صرف دلفریب دکھائی دیتی ہیں بلکہ قوتِ خرید سے بھی باہر نہیں ہوتیں۔

مضبوطی اور سائز

ماربل یا سنگِ مرمر کا پتھر انتہائی مضبوط اور بھاری ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کی تراش خراش بھی نہایت مشکل ہوتی ہے۔ اسی لیے یہ پیچیدہ ڈیزائنز میں دستیاب نہیں ہوتا۔ اگر آپ گھر کے اندرونی حصے کی سیڑھیوں کے لیے دلچسپ تراش خراش سے مزین میٹیریل کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ماربل ایک موزوں انتخاب نہیں ہو سکتا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top