کمرے کو ساؤنڈ پروف کیسے بنایا جائے؟

شوروغل سے نجات ہم سب کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس سے کیسے چھٹکارا پایا جائے، اس کا علم ہر شخص کو نہیں ہوتا۔ آج آپ گھر کو ساؤنڈ پروف بنانے سے متعلق قیمتی معلومات سے آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد آپ بھی غیرضروری شور سے باآسانی نجات پا سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بیڈروم ہو، لیونگ روم یا پھر ڈرائنگ روم، سکون ہر شخص کو عزیز ہوتا ہے ۔ ہر فرد کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے شوروغل کے بغیر اپنے تنہائی کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہو سکے۔ اکثر اوقات ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ باہر سے آنے والے شور سے گھر کا ماحول ڈسٹرب ہو جاتا ہے۔ ایسے میں کمرے کو ساؤنڈ پروف کرنے کا خیال تو لازمی آتا ہے۔

کمرے کو ساؤنڈ پروف بنانے سے پہلے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ آواز کہاں سے پیدا ہو رہی ہے، کہاں سے کمرے میں داخل ہو رہی ہے اور کہاں سے منعکس ہو رہی ہے۔

آئیے آپ کو کچھ ایسے طریقوں سے آگاہ کرتے ہیں جن کے ذریعے  آپ اپنے کمرے کو باآسانی ساؤنڈ پروف بنا سکتے ہیں۔

کھڑکیوں پر موٹے پردوں کا استعمال

کھڑکیوں کو موٹے پردوں سے ڈھک دینا باہر سے آنے والی آوازوں کو روک سکتا ہے۔ چاہے وہ گلی میں کھیلتے بچوں کی آوازیں ہوں، ٹریفک ہو یا دیگر ذرائع سے پیدا ہونے والی آوازیں، موٹے پردوں کا استعمال ان آوازوں کو کمرے میں داخل ہونے سے روکے گا۔

موٹے قالین کا استعمال

 اگر آپ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں اور نچلے اپارٹمنٹ سے آنے والی آوازوں سے پریشان ہیں تو گھر کے مختلف حصوں میں فرش پر موٹا قالین بچھا دیں۔ اس طریقے سے آپ نچلے اپارٹمنٹ سے آنے والے ہر قسم کے شوروغل سے محفوظ رہیں گے۔

قالین سے آراستہ کمرہ

ساؤنڈ پروف فوم

مارکیٹ میں آپ کو کم قیمت میں ساؤنڈ پروف فوم میسر آ جاتی ہے جس کے استعمال سے آپ باآسانی کمرے کو ہر قسم کے شوروغل سے بچا سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کے بجٹ سے بھی مطابقت رکھتی ہے بلکہ آپ کا مقصد بھی بھرپور طریقے سے پورا کرتی ہے۔

یہ فوم کم قیمت ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف کمرے کے منظر کو دلکش بنا دے گی بلکہ ساؤنڈ پروف کرنے کی ضرورت کو بھی بخوبی پورا کرے گی۔

اضافی ڈرائی وال کا استعمال

کمرے کی موجودہ دیواروں اور چھت پر اضافی آدھے انچ کی موٹی ڈرائی وال یا خشک دیوار کی تعمیر کمرے کو ساؤنڈ پروف بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔  مارکیٹ میں ایسی ڈرائی والز پائی جاتی ہیں جو بالخصوص ساؤنڈ پروف کرنے کی غرض سے استعمال ہوتی ہیں۔ ایسی دیواروں کے اندر پلاسٹ پولیمر کی تہہ ہوتی ہے جو ہر قسم کے شوروغل کو کمرے میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔

ایسی دیواروں کی تنصیب بھی نہایت آسان ہے۔

اضافی ڈرائی وال کی تنصیب

کتابوں کا شیلف

کمرے میں کتابوں سے بھرا شیلف آواز کی لہروں کو جذب کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے یہ ضروری ہے کہ کتابوں کا شیلف فرش سے لے کر چھت تک تعمیر کیا گیا ہو۔ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ شیلف ہمہ وقت کتابوں اور رسالوں سے بھرا ہوا ہو وگرنہ مقصد کی تکمیل ناممکن ہو جائے گی۔

کتابوں کا شیلف

آواز پیدا کرنے والے برقی آلات

شور ہمیشہ آواز کی لہروں کے ارتعاش سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ برقی آلات جیسے کہ اوون، ٹریڈ ملز، اسپیکرز وغیرہ کو کسی موٹے فوم یا ربڑ کے ٹکڑے یعنی میٹ وٖغیرہ پر رکھا جائے۔ اس سے آواز کی لہروں سے پیدا ہونے والے ارتعاش کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور غیرضروری شور سے نجات ملے گی۔

ائیر پیوریفائر کا استعمال

ائیر پیوریفائر ایک ایسا آلہ ہے جو گھر یا دفتر کے اندر ہوا کو شفاف رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے ساتھ ساتھ یہ غیرضروری آوازوں کو روکنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ غیرضروری آوازوں سے بچنا چاہتے ہیں اور پیوریفائر سے پیدا ہونے آواز آپ کو بری نہیں لگتی تو اس کو زیرِاستعمال لایا جا سکتا ہے۔

ائیر پیوریفائر کا استعمال

گَدیوں اور غلافوں سے آراستہ فرنیچر

 گدیوں اور غلافوں سے آراستہ فرنیچر گھر کے نچلے حصے سے آنی والی آواز کی لہروں کو جذب کرتا ہے۔ فرنیچر کو گھر کی دیواروں کے ساتھ رکھا جائے تو زیادہ موزوں سجھا جاتا ہے۔ یہ وہ طریقہ ہے جس سے آپ کا بالکل بھی خرچہ نہیں ہو گا اور آپ غیرضروری شوروغل سے محفوظ رہیں گے۔

وال پیپر کا استعمال

 کمروں کی دیواروں پر وال پیپر کا استعمال، ایک کمرے سے دوسرے کمرے تک آنے والے کو شور کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ وال پیپر کی تہہ موٹی ہو۔ ایسے وال پیپر جو دلکش ڈیزائنز سے مزین بھی ہوں، کمرے کو جاذبِ نظر بنانے کے ساتھ ساتھ شور سے بچانے کا بھی باعث بنتے ہیں۔

ساؤنڈ بوتھ کا استعمال

پروفیشنل اداروں میں ریکارٖڈنگ کے لیے مخصوص اسٹوڈیوز ہوا کرتے ہیں جو ساؤنڈ پروف ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ساؤنڈ بوتھ کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ساؤنڈ بوتھ ایک تابوت نما باکس ہوتا ہے جس کہ مکمل طور پر ساؤنڈ پروف ہوتا ہے۔

اگر آپ گھر میں پروفیشل وائس اوور کرتے ہیں اور یہ آپ کا ذریعہ روزگار بھی ہے تو آپ کو چاہئیے کہ ساؤنڈ بوتھ خرید لیں یا تیار کروا لیں۔

میڈیا کے اداروں میں جہاں ریکارڈنگ کا سلسلہ ہر لمحے جاری و ساری ہوتا ہے، ساؤنڈ بوتھ بھی ریکارڈنگ کے لیے اس استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بیرونی آوازوں کو مکمل طور پر اندر آنے سے روکتا ہے اور آپ بخوبی ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔

ساؤنڈ بوتھ کا استعمال

شوروغل کے انسانی صحت پر اثرات

غیرضروری شور اعصابی دباؤ کا باعث بنتا ہے جو انسان کو چڑچڑا بنا دیتا ہے۔ یہ نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کی نفسیات پر بھی بری طرح اثرانداز ہوتا ہے۔ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ شوروغل سے بھرپور علاقوں میں رہنے والے افرار کے مزاج میں شدت پسندی کا عنصر پایا جاتا ہے جو کہ ان کے رویوں پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔

شوروغل کے ان مضر صحت اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ساؤنڈپروف کرنے کے مندرجہ بالا طریقوں پر عمل کیا جائے اور غیرضروری شور سے جان چھڑوائی جائے۔

سکون انسان کو اپنے کاموں پر توجہ مرکوز رکھنے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے اور پُرسکون نیند کا بھی باعث بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک پُرسکون ماحول میں پلنے والے ذہن کی کارکردگی ایک شوروغل میں پلنے والے ذہن کے مقابلے میں قدرے بہتر ہوتی ہے۔

اس لیے یہ ضروری ہے کہ اپنی اور اپنے خاندان کے افراد کی ذہنی صحت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے گھر کو ساؤنڈ پروف کرنے کے ان تمام حربوں پر عمل کیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top